🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو کورہیڈ کوارٹرز پشاور میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کا مکمل صفایا کرنے کیلئے پُرعزم ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں مکمل طور پر امن بحال ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، پشاور پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے سکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، پاک فوج، ایف سی ، لیویز، خاصہ دار، پولیس اور بہادر قبائلیوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں مکمل طور پر امن کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
ہمارے میزائلوں کی درستگی اور طاقت ہر روز بڑھ رہی ہے:الحوثی
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہمارے
جون
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
🗓️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئے ڈی جی
اکتوبر
لبنانی پارلیمانی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے:لبنانی وزیر اعظم
🗓️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا کہ کسی نے
ستمبر
افریقہ روسی فوج کی میزبانی کے لیے تیار
🗓️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: وسطی افریقہ کے صدر کے مشیر فیڈل نگوانڈیکا نے کہا کہ
جنوری
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ایک قطبی دنیا کے خواب کا خاتمہ
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:جارج ڈی او نیل جونیئر نے ایک نوٹ میں لکھا ہے
مارچ
سائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کی فریقین کو 11 مارچ کو مکمل تیاری کےساتھ آنے کی ہدایت
🗓️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی
مارچ
نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگا کردیا ہے
🗓️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے
دسمبر
عوام کی خدمت کرنے والے افسران اور عملے کے ساتھ کھڑا ہوں: عثمان بزدار
🗓️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
ستمبر