?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ نومئی حملوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، نو مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، آج کا فیصلہ قانون اور انصاف کے نظام کی جیت ہے، ان سزاؤں سے آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، 9 مئی کا ماسٹرمائنڈ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے، پورے ملک میں سازش کے تحت حملے کیے گئے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ سزائیں فیئرٹرائل کے نتیجے میں ہوئی ہیں، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی اور عسکری تنصیبات پر حملے کیے گئے، 9 مئی کیسز کا فیئر ٹرائل ہوا، کیسز لمبے عرصے تک چلے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں دفاعی اداروں میں توڑپھوڑ کی گئی، سزاؤں سے آئندہ کوئی بھی دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کی جرات نہیں کرے گا، 9 مئی ان لوگوں کا گھناؤنا جرم تھا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی زوم پر میٹنگ کر کے حملوں کی ترغیب دیتے رہے، سزائیں شفاف ٹرائل کے تحت آئین اور قانون کے مطابق ہوئی ہیں، ان لوگوں نے وہ کام کیا جو دشمن بھی نہ کرسکا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 9 مئی کی سازش کا منصوبہ کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے، معرکہ حق میں تاریخی فتح پر اللہ کے شکرگزار ہیں، سفارتی اور عسکری محاذ پر کامیابیاں ملی ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے قتل عام میں امریکی ہتھیاروں کا کردار اور وائٹ ہاؤس
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: ان حالات میں جبکہ غزہ میں صیہونی قابضین کے ہاتھوں
مئی
شمالی کوریا کی سڑکیں امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھیں
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:کوریائی جنگ کی برسی کے موقع پر شمالی کوریا کے عوام
جون
سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات ختم: امریکی سینیٹر
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے سی این این
اکتوبر
چین اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں جوہری معاہدہ
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ان کے چینی ہم
جنوری
فلسطینیوں کی شاندار فتح، اسرائیل نے اپنے ناجائز مقاصد میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کردیا
?️ 21 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی غاصب اور ناجائز حکومت نے غزہ
مئی
فیس بک اور انسٹاگرام پر آئندہ ماہ سے اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا اعلان
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز
اپریل
امی سے جس لڑکے کو ملواتی ہوں، اسے داماد سمجھ لیتی ہیں، فجر شیخ
?️ 13 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ نے کہا ہے کہ
اپریل
ریاض اور بنکاک کے تعلقات معمول پر
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرایوت چان اوچا ریاض اور
جنوری