🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے امید کا اظہار کیا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں دونوں ایوانوں کی اکثریت موجود ہوگی اور اس کے ذریعے انتخابی اصلاحات سے متعلق بل باآسانی سے منظور ہو جائے گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں قوانین بہت اہم ہیں جس میں ایک بل الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور دوسرا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق سے متعلق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں قوانین کی منظوری کے لیے وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پُرعزم رہے ہیں اور آج بیرون ملک مقیم پاکستانی گواہ ہیں کہ ان کے حقوق کے دفاع کے لیے صرف ایک ہی جماعت کھڑی ہے اور وہ تحریک انصاف ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پارلیمانی جماعت کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران نے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جو تمام تر مشکلات کے باوجود اجلاس میں شریک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ تین سالوں سے مسلسل شکست کھانے والی اپوزیشن آج کے اجلاس کے بعد مزید بکھر جائے گی، بلکہ شکست کے بعد اپوزیشن میں بکھرنے کا عمل مزید تیز ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں انتخابی اصلاحات کے بل سمیت دو درجن سے زائد اہم بلوں پر غور کیا جائے گا جو سینیٹ سے یا تو ختم ہو چکے ہیں یا مسترد ہوچکے ہیں۔
حکومت نے اس سے قبل اپنے اتحادیوں، بالخصوص مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال سے متعلق مجوزہ انتخابی اصلاحات کے بل پر تحفظات کا اظہار کرنے کے بعد مشترکہ اجلاس ملتوی کردیا تھا۔
پارلیمنٹ میں پارٹی پوزیشن ظاہر کرتی ہے کہ اگر دونوں ایوانوں کو ایک ساتھ ملایا جائے تو حکومت میں صرف دو ووٹوں کی اکثریت ہے۔
پارٹی پوزیشن کے مطابق 440 رکنی مشترکہ ایوان میں اپوزیشن ارکان کی تعداد 221 کے مقابلے میں 219 بنتی ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں 17 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے جبکہ سینیٹ میں وہ اپوزیشن سے 15 ووٹوں سے پیچھے ہے۔
پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزدگی کے وقت 6 آزاد امیدواروں کا ایک گروپ، جنہوں نے اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا انتخاب کیا تھا، نے بھی حکومت کے لیے ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں تاریخی قتلوں کے پوشیدہ اور آشکار راز؛ لنکن سے کینیڈی تک
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں:امریکی تاریخ میں چار صدور – ابراہم لنکن، جیمز گارفیلڈ، ولیم
فروری
صوبے کے ہر شہری کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں: مراد علی شاہ
🗓️ 4 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے
مئی
کیا گوٹیرس اسرائیل کو بچوں کا قاتل قرار دیں گے؟
🗓️ 30 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے خبر دی
مئی
قرآن کی بے حرمتی پر خاموشی اسلام دشمنوں کا ساتھ دینا ہے:عراقی مفتی کے مشیر
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے مفتی اعظم کے مشیر نے قرآن مجید کی بے
جنوری
ماؤس کی قیمت جان کرصارفین دنگ رہ گئے
🗓️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) ہیروں سے سجے گیمنگ ماؤس کی قیمت جان کر
اپریل
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم میں آسٹریلیا برابر کا شریک ہے:حماس
🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ آسٹریلیا اور
مارچ
حجاز کے لوگوں کی شناخت کو مسترد کرتے ہوئے ثقافتی ہم آہنگی
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: محمد بن سلمان کے برسراقتدار آنے کے
جنوری
جنوبی عراق میں دھماکہ/ 15 افراد شہید ، 25 زخمی
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی عراقی صوبے بصرہ میں
دسمبر