?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج حتمی فیصلہ ہو جائیگا کہ کون سی پارٹی جوائن کرنی ہے ، آزاد حیثیت میںکامیابی کی صورت میں مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ انتخابات میں ہم سے 85 سیٹیں چھینی گئیں۔ہمارے پاس اس دھاندلی کے تمام ثبوت موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم ملک بھر میں الیکشن میں دھاندلی او ر نتائج کی تبدیلی کیخلاف پرامن احتجاج کررہے ہیں۔ عوام ووٹ کی حرمت کیلئے پرامن صدائے احتجاج بلند کریں۔بانی پی ٹی آئی نے آج عوام سے انتخابی نتائج کے حوالے سے احتجاج کی اپیل کی ہے کہ وہ کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں۔ہم اس بات کا اعلان آج ہی کردیں گے کہ ہم نے کس پارٹی کو جوائن کرنا ہے۔
ملک میں جس کے پاس اکثریت ہوگی وہی حکومت بنائیں گے۔ہم سیاسی لوگ ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی اور نتائج کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے تحریک انصاف نے ملک بھر میںاحتجاج اور دھرنوں کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کیلئے کہا ہے۔احتجاج کا اعلان پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے بھی کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ سکندر سلطان راجہ سے مستفعی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کو 17 فروری کے احتجاج کیلئے درخواست دی تھی۔ تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ سے نیشنل پریس کلب کے سامنے اجازت مانگی تھی۔


مشہور خبریں۔
پیانگ یانگ کا جزیرہ نما کوریا میں سکیورٹی بحران کے سلسلہ میں انتباہ
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ سیول اورواشنگٹن کی جانب سے
اگست
میرکل کا یوکرین جنگ کے سفارتی حل پر زور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یوکرین کے حامیوں کے
نومبر
غزہ کی اسرائیلی جرائم کے خلاف بین الاقوامی تحقیقات کی اپیل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں گزرے ہوئے دو ماہ سے زائد عرصے
مئی
غزہ میں بین الاقوامی فوج میں شمولیت کا کوئی پروگرام نہیں ہے:پاکستان
?️ 18 دسمبر 2025 غزہ میں بین الاقوامی فوج میں شمولیت کا کوئی پروگرام نہیں
دسمبر
مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:مراکش کے عوام کے ایک گروپ نے رباط شہر میں ملکی
اگست
مغرب ایران ک زیادہ اہمیت نہ دے: تل ابیب
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: جہاں برطانوی وزیر اعظم نے اپنے صہیونی ہم منصب کے
ستمبر
اسرائیل تباہی کے دہانے پر
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقتصادی امور کے ماہر پروفیسر ڈین بین ڈیوڈ نے زیمان
اکتوبر
کیا نائجر میں حالیہ واقعات بغاوت ہیں؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:فوجی کمانڈروں کے ہاتھوں نائجر کے حکمران محمد بازوم کی گرفتاری
اگست