آج اپوزیشن کی جانب سے مکمل خاموشی ہے

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے  کہا کہ آج سارا دن ہماری پارٹی کی پریس کانفرنسز ہوتی رہیں اور آج اپوزیشن کی جانب سے مکمل خاموشی ہے ، باجی اور چچا دونوں سائلنٹ موڈ پر ہیں ، ن لیگ کے سائلنٹ موڈ پر ہونے سے ہماری نوکری خطرے میں ہے ، مسلم لیگ ن کی فرعونیت تھی لیکن اب ان پر ترس آتا ہے حالاں کہ آج کل وہ دن ہیں جن دنوں میں اپوزیشن کا پلڑا حکومت سے بھاری ہوتا ہے کیوں کہ آج کل بجٹ کا موسم ہے جو حکومت کے لیے سخت ہوتا ہے ، حکومت بجٹ کے دنوں میں پاوں ڈھکتی ہے تو سر ننگا ہو جاتا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان معاون خصوصی نے کہا کہ آج گندم کی سب سے بہترین فصل اور بہترین پیسہ بھی مل رہا ہے ، گندم کے بعد ہم لائیو اسٹاک پر توجہ دینے جارہے ہیں ، حکومتی اقدامات کے باعث کسانوں کو فصل کا بہترین معاوضہ مل رہا ہے ، آج مرغی کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے جب کہ مئی کے مہینے میں پیٹرول 7 لاکھ 30 ہزار ٹن استعمال ہوا ہے ، ڈیزل 7 لاکھ 62 ہزار ٹن استعمال ہو ا ہے ، ن لیگ سے پوچھیں کہ معیشت نہیں چل رہی ہے تو یہ تیل کون خرید رہا ہے ، اپنے دور میں ن لیگ نے کمیشن لے کر مہنگے بجلی گھر بنائے ، یہ لوگ انڈرپاس اوراووراسپیڈ سے نکلتے تو کام بنتا ، پنجاب اسپیڈنے راوی کو گندے پانی کا جوہڑ بنا دیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان مقدر کے سکندر ہیں جنہیں اتنی نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی، نواز شریف حکومت کو گولی دینے میں کامیاب ہو گئے لیکن شہباز شریف کو بھاگنے سے روک لیا ، ان کے پاس اب ای سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف اپیل کا حق بھی کل ختم ہوچکا ہے ، اسلام آباد کے جی نائن مرکز میں ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ آ رہا ہے ، جس میں مزدوروں کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہوگا ، اب اس ملک میں کوئی اپوزیشن نہیں دیکھ رہا۔

مشہور خبریں۔

اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا۔ عطاء تارڑ

?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے

دنیا بھر میں اسرائیل مخالف رویوں میں اضافہ

?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 12 کی رپورٹ

نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے حملے کے اہم پیغام

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: حیفا اور تل ابیب کے درمیان واقع قصبے قیسریہ میں

وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے: فواد چوہدری

?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے

صادق 2 کے وعدے کے بعد نتن یاہو کی حالت قابل دید

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے ایک کلپ شائع کیا جس میں

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے اس کا جمہوری چہرہ بے نقاب ہوتا ہے

?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ

صوبے کے ہر شہری کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں: مراد علی شاہ

?️ 4 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا ہے کہ صوبے

صیہونیوں کی ایک بار پھر مسجدالاقصیٰ پر یلغار

?️ 23 جون 2021سچ خبریں:آج بدھ کے روز صہیونی فوج کی حمایت سے درجنوں صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے