?️
لاہور(سچ خبریں) آئی جی پنجاب کے تبادلے کی خبریں چلانے کے الزام پر ترجمان آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نایاب حیدر کو معطل کرنے کی منظوری دی۔سوشل میڈیا پر آئی جی پنجاب کے تبادلے کی خبریں زیر گردش رہیں۔دوسری جانب پنجاب پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر تقررو تبادلے کردیے گئے، سی سی پی او لاہور کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جگہ فیاض احمد دیو کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا۔
پنجاب پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگر کی جگہ فیاض احمد دیو کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اور شاہد حنیف کو ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔
احسن یونس ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ اسی طرح آر پی او بہاولپورمحمد زبیر دریشک کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح اشفاق احمد خان آر پی او راولپنڈی، بلال ظفر شیخ ڈی پی او حافظ آباد تعینات کردیا گیا، جبکہ ڈی پی اوحافظ آباد محمد معصوم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری، کیپٹن ر بلال افتخار کو ڈی پی او چینیوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نزیر کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری، عمر سعید ملک کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمان کھاڑک کو بھی تبدیل کر دیا گیا، اسماعیل الرحمان کھاڑک کو ڈی پی او میانوالی، مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا ۔
مشہور خبریں۔
سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی سطح میں کمی، متاثرین نے آبائی علاقوں کا رخ کرلیا
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کے دفترِ رابطہ برائے انسانی امور (یو
اکتوبر
جھوٹ کی سلطنت
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی
ستمبر
دوران حج 32 پاکستانی سمیت 922 افراد شدید گرمی کے باعث جاں بحق
?️ 20 جون 2024پاکستان (سچ خبرہں) اس سال مناسک حج کے دوران 900 سے زائد
جون
سینیٹ اجلاس: بھارتی جارحیت اجاگر کرنے کیلئے قائم کمیٹی میں کسی اپوزیشن رکن کو شامل نہ کرنے پر تنقید
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت کی جانب
مئی
ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، عمران خان
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
ایک اور یورپی ملک نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: اسلووینیا کی پارلیمنٹ نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے
جون
مشہور فلسطینی فٹ بال کھلاڑی صیہونی جارحین کے ہاتھوں شہید
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے
مارچ
اسرائیل میں کسی بھی لمحہ خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے:صیہونی تجزیہ کار
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:ایک صہیونی تجزیہ کار نے اسرائیلیوں کی زندگیوں پر نیتن یاہو
فروری