?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت ملک میں ترجیحی سرمایہ کاروں کا گروپ بنانے یا بگاڑنے کے خلاف اور اپنے کاروباری سودوں میں شفافیت اور احتساب یقینی بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان نے ماہرین اقتصادیات اور صحافیوں کو بتایا کہ دورہ پاکستان پر آنے والے آئی ایم ایف مشن نے ایس آئی ایف سی کے قیام کی ضرورت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں اور استفسار کیا ہے کہ کیا اس کا قیام اثاثوں کی فروخت پر اثرانداز ہوگا؟
یاد رہے کہ پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں 17 جون کو باضابطہ طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا، جس میں 9 وفاقی وزرا کے علاوہ آرمی چیف سمیت اہم فوجی افسران کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
یہ فورم 2 جون کو خلیجی ممالک سے زراعت، معدنیات، دفاع، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔
ڈاکٹر جہانزیب خان نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے سرمایہ کاروں کے ساتھ ترجیحی رویہ نہ اپنانے کی تجویز دی گئی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ان معاملات میں شفافیت اور احتساب سب سے اوپر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد ملک کے مفاد میں ہے، امرا پر مزید ٹیکس لگانے کے لیے آئی ایم ایف کی تجویز پر عملدرآمد میں اب کوئی پیچیدگی نہیں رہی، کیونکہ عوام پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام کا مکمل بوجھ اٹھا چکے ہیں اور اب یہاں سے معاملات صرف آسانی کی طرف جانے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مسئلہ درکار ایڈجسٹمنٹ میں تاخیر یا جزوی نفاذ کی وجہ سے تھا، آئی ایم ایف کی ٹیم ایس آئی ایف سی کے حوالے سے بریفنگ اور وضاحتوں سے مطمئن ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ سرحد پار اسمگلنگ اور سٹہ بازی کے خلاف انتظامی اقدامات نے روپے کی حقیقی قدر جاننے میں بہت مدد کی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ شرح تبادلہ میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام نے پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران زیادہ تر شعبوں کا احاطہ کیا اور کسی ایک نکتے پر اعتراض باقی رہ گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ روز دونوں فریقین کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (ایم ای ایف پی) کو حتمی شکل دینے کے لیے پے در پے تفصیلات کا تبادلہ ہوا اور آج مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر پہنچنے کی توقع ہے۔
اس کے بعد آئی ایم ایف مشن جولائی میں 9 ماہ کے لیے دستخط کیے گئے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پہلی سہ ماہی کے جائزے کے کامیاب اختتام کی منظوری کے لیے پاکستان کا کیس ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے رکھے گا، اِس سے پاکستان کو اگلے ماہ کے اوائل میں 71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو جائے گی۔
علاوہ ازیں آج وفاقی کابینہ کی جانب سے گزشتہ سال غیر ملکی زرمبادلہ کے غیر مستحکم کاروبار کی وجہ سے بینکوں کی غیر معمولی کمائی کی بنیاد پر ان پر ’ونڈ فال ٹیکس‘ عائد کیے جانے کی توقع ہے۔


مشہور خبریں۔
خواجہ آصف کا نالہ ایک کا ہنگامی دورہ، پانی کے بہاؤ اور خطرات کا جائزہ لیا
?️ 27 اگست 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نالہ ایک
اگست
جاپان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور،770 ارب ڈالر
?️ 24 دسمبر 2025جاپان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور،770 ارب ڈالر جاپانی
دسمبر
سوڈان میں بغاوت کی مبہم صورتحال؛ تنازعات کا خاتمہ یا کشیدگی ؟
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان میں وقتی طور پر جنگ بندی ہو گئی ہے
اپریل
صیہونی آباد کاروں کو 17 ہزار ہتھیاروں کے لائسنس دئیے گئے
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ویب سائٹ 0404 نے لکھا ہے کہ فلسطینیوں
فروری
امریکی وزارت خزانہ سائبر حملے کا شکار؛حملہ کس نے کیا؟
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ اس پر ہونے
دسمبر
بانی پی ٹی آئی کا کھانا باہر سے آتا ہے اوران کے پاس ٹی وی بھی ہے۔ خواجہ آصف
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ
نومبر
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکہ کا شیطانی کردار
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:گزشتہ دو ہفتوں میں طالبان کی پیش قدمی اپنے دوسرے مرحلے
اگست
روحانی اور غیر مادی میدان میں مغربی تہذیب کا زوال
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: فکری اور عملی بنیادوں کے فقدان کی وجہ سے مغربی
جنوری