🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے ساتھ 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے لیے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اور رواں ماہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بیان آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے لیے 25 ستمبر کو مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کیے جانے کے بعد جاری کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اور ملکی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے رجحان سے عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے اور پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے لیے7 ارب ڈالرز کے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے کے ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو شیڈول کردیا گیا ہے۔
ترجمان آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان نے ترقیاتی شراکت داروں سے درکار ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کرلی ہیں اور آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کا اسرائیلی فوجی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری
🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے بغیر کسی الزام کے حراست میں
مارچ
اسرائیل نے ایرانی دھماکے میں ملوث ہونے سے انکار کیا
🗓️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے ان ممالک کے نام نہیں بتائے جن
جنوری
عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
🗓️ 25 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی افواج کے
جولائی
الجولانی کی امریکی وفد سے ملاقات کی تفصیلات؛دہشتگردوں کی زبانی
🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق میں امریکی وزارت خارجہ کے وفد اور دہشتگرد تنظیم ہیئت
دسمبر
قومی اسمبلی کے سپیکر افغانستان میں لینڈینگ سے پہلے ہی واپس
🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کے
اپریل
وزارت خارجہ کے ترجمان کا تبادلہ کردیا گیا۔
🗓️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ
اگست
صیہونی جیل میں ایک اور فلسطینی قیدی شہید
🗓️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی جیل میں قید فلسطینی شہری حسین مسالمہ
ستمبر
سرفراز بگٹی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
🗓️ 18 دسمبر 2023تربت: (سچ خبریں) سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز
دسمبر