?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ برازیل میں سب سے بڑا بجٹ عدلیہ کا ہے اور آرمی کا دوسرا نمبر ہے، آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی بھی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے ادارے میں اصلاحات لانا ہوں گی، ایک چیف جسٹس آتے ہیں وہ ایک طرف لے جاتے ہیں، دوسرے چیف جسٹس آکر دوسری طرف لے جاتے ہیں، ججز کے بھرتیوں کے طریقہ کار پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، جب تک سسٹم کے تابع نہیں ہوں گے آگے نہیں بڑھ سکتے، اگر سسٹم میں اے آئی نہیں لائیں گے آئی ٹی کو نہیں لائیں گے اور پرانے ٹائم کے طریقے کے مطابق فائلوں کے مطابق لگے رہیں گے تو ہم زیر التوا کیسز ختم نہیں کر سکتے۔
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر سوشل ایکٹوسٹ تھی ان کی بڑی خدمات ہیں، عاصمہ جہانگیر کے اندر کچھ کرنے کا جذبہ تھا، عاصمہ جہانگیر کی کانفرنس میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، عدالتوں کے فیصلوں پر تنقید کرنا ہر ایک کا حق ہے میں آج مستقبل کی بات کروں گا، آئین کے مطابق عدلیہ بالکل آزاد ہونی چاہیئے، انفرادی سطح سے نکل کر سسٹم کے ماتحت چیزیں ہونی چاہیئے اس سے مزید شفافیت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ادارے کو انفرادی طور پر چلانے کے کلچر کو بھولنا پڑے گا، آئین کے مطابق فوری اور سستا شفاف انصاف ہونا چاہیئے، پاکستان کے روزانہ چار ہزار ججز کام کررہے ہوتے ہیں، ہمارا سسٹم سلو ہے ہر آدمی کہتا ہے سول کورٹ سے سپریم کورٹ تک کیس جاتے ہوئے بیس سال لگ جاتے ہیں، ہمیں اس نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت پاکستان میں 2.4 ملین کیسز زیر التوا ہیں، ہمارا 142 ملکوں میں سے 130 نمبر ہے یہ کوئی اچھا تاثر نہیں ہے، ہمیں زیر التوا کیسز کو نمٹانے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
عقبہ اجلاس فلسطینی قوم کے خلاف ایک سازش ہے: فلسطینی استقامت
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامتی گروہوں کے بیان میں اس سلسلے میں کہا گیا
فروری
لاکھوں یمنی بھوک اور افلاس کے خطرے سے دوچار
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں قحط یا
مارچ
یوکرین جنگ میں اب تک 38 بلین ڈالر کی امریکی امداد
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین روس جنگ
جون
عراق کے بعض علاقوں سے امریکی انخلاء کا اعلان ایک دھوکہ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار ریاض الوحیلی نے کہا ہے کہ
اگست
آئینی ترمیم کیلئے قانون سازی کا معاملہ، حکومتی اتحادیوں کی ملاقات
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اتحادی جماعتوں نے چیف جسٹس آف پاکستان
ستمبر
مقاومت غزہ سے لے کر النقب تک متحد ہے: فلسطینی گروہ
?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی گروپوں نے بدھ کے روز اس بات پر زور
مارچ
ٹوئٹر کے بلاک بٹن میں بڑی تبدیلی کردی گئی
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) میں بلاک بٹن میں
مئی
دوحہ معاہدے کی تفصیلات؛ طالبان اور پاکستان نے امن کی راہ ہموار کی
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: دوحہ مذاکرات میں طالبان اور پاکستان نے قطر اور ترکی
اکتوبر