بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیاں اور سیکیورٹی رکاوٹ ہیں

?️

کراچی:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ 15 جنوری مقرر کی گئی ہے جس پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیاں اور سیکیورٹی کے خدشات انتخابات کے انعقاد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

 حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں اکبری گراؤنڈ میں منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب کے بعد کامران خان ٹیسوری صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے انہوں نے اُن تمام جماعتوں کی جانب سے بات کی جنہوں نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے، اس مسئلے کو انتخابات سے پہلے حل کیا جائے اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدآباد میں حدبندی درست طریقے سے نہیں ہوئی۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا س ہے، سندھ حکومت کو لازمی ردعمل دینا چاہیے، انتخابات لازمی ہونے چاہئیں کیونکہ اس کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم نے آئین کے آرٹیکل 140 اے نفاذکے لیےاور مضبوط بلدیاتی نظام کے مطالبے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ کے یکم فروری کے حکم کے بعد تمام لوگ اس کے نفاذ کا انتظار کررہے ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں کے حلقوں کی حد بندی بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

مردم شماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ چند جماعتیں حالیہ ضمنی انتخابات کے پیش نظر مناسب سیکیورٹی کا مطالبہ کر رہی تھیں، آبادی کو درست طریقے سے شمار کرنے کیلئے نئی مردم شماری ہونی چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ حیدآباد کے ساتھ ان کا خاص لگاؤ ہے کیونکہ اس شہر نے سیاسی جماعتوں مثال کے طور پر ایم کیو ایم کو ایک مینڈیٹ دیا ہے۔

گورنر سندھ نے قومی عوامی تحریک (کیو اے ٹی) کے صدر ایاز لطیف پلیجو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

کامران خان ٹیسوری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام اسٹیک ہولڈرز متفق ہیں تو نئے ضلعی انتظامی یونٹ بنائے جاسکتے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ بیٹھ کر پاکستان کے مستقبل کا سوچنا چاہیے اور بات کرنی چاہیے کہ کس چیز کی ضرورت ہے اور کس چیز کی نہیں۔“

تاہم ایاز لطیف بلیجو نے کہا کہ ان کی جماعت ایسی کسی موضوع پر بات چیت، بحث یا تجویز نہیں کرسکتی جس کی وجہ سے صوبے کی سالمیت کو نقصان پہنچے

ایک اور سوال کے جواب میں گورنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لیے قانون سازی کے حوالے سے وہ وفاقی حکومت سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں تارکین وطن کا خیال رکھا جانا چاہیے اور ان کی آمد کو کسی قانون سازی کے ذریعے چیک کیا جانا چاہیے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے مہاجرین کو یہاں آباد کیا جائے یا نہیں، اس سلسلے میں وہ وزیرداخلہ سے رابطہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مٹیاری اور نوشہرو فیروز موٹر وے اسکینڈل کےملزمان کی کوئی سرپرستی نہیں کرے گا، ان ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے نوشہرو فیروز اور مٹیاری اسکینڈل کی تحقیقات اور غیر قانونی تارکین کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا۔

مشہور خبریں۔

ھآرتض کی ایرانی حملوں کے نتیجے میں صہیونی نقل مکانی کے بحران پر رپورٹ، سب کچھ تباہ ہو گیا

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار ھآرتض نے ایرانی حملوں کے نتیجے میں بے

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل

?️ 4 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

اگر عرب متحد نہ ہوئے تو غزہ کی تباہی دوسرے عرب دارالحکومتوں میں دہرائی جائے گی: حماس

?️ 15 اگست 2025سچ خبریں: تمام عرب سرزمین پر قبضے کے صہیونی منصوبے کے بارے

فوج کے ساتھ ہوئے اراضی کے معاہدے میں صدر کی منظوری درکار تھی، وکیل

?️ 31 مئی 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ بورڈ آف

شام کو تقسیم کرنے کے تل ابیب اور بعض علاقائی ممالک کے منصوبے کے خلاف انتباہ

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: شامی تجزیہ کار محمد توتنجی نے زور دے کر کہا ہے

اسرائیل کا چین کے خلاف اقدام؛کیا تل ابیب کی پالیسی میں تبدیلی آ رہی ہے؟

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے چین کے خلاف اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے

برطانیہ کا ایران اور امریکہ کے درمیان سیاسی راہ حل پر زور

?️ 20 فروری 2026برطانیہ کا ایران اور امریکہ کے درمیان سیاسی راہ حل پر زور

پینٹاگون کی نظر میں یوکرین کی جنگ کیسے ختم ہوگی؟

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے کہا ہے کہ یوکرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے