آئندہ ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا:نوید قمر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئندہ ماہ بجٹ پیش کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات اس وقت بہتر نہیں، مگر معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئےبجٹ پیش کیا جائے گاْ،اگر سابق حکومت چلتی رہتی تو پاکستان کے حالات اور بدتر ہو جاتے۔

بول نیوز کے مطابق سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ کہ عمران خان جعلی خط لے کر گھوم رہے ہیں ہر اداروں نے تصدیق کر دی کی ایسا کچھ نہیں ہے تاہم اپنی ذات کے لئے ملک کو داؤ پر لگانا غلط ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ اپنی اہلیہ کی دوست کو بچانے کے لئے منظر عام پر آکر بولیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر کا آرمی چیف کو خط لکھنا یہ غیر آئینی بات ہے لیکن کچھ لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم نے آئین شکنی کرنی ہے۔

وفاقی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانی کو ووٹ کا حق ہے اور وہ حق کوئی نہیں چھین سکتا لیکن اصل مسلئہ یہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ اور انٹر نیٹ کے ذریعے ووٹنگ کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگلے ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا مگر معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ لایا جائے گاْ جبکہ ملک کے معاشی حالات اس وقت بہتر نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر سابق حکومت چلتی رہتی تو پاکستان کے حالات اور بدتر ہو جاتے ۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر تحریکیں چلائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم لانگ مارچ کو ویلکم کریں گے۔ چند روز قبل وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھاکہ عیدالفطر کے بعد بجٹ پر مشاورت شروع کریں گے، ایسا بجٹ لائیں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کرسکے، بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کو برابری کے مواقع میسر کریں گے۔

اگلے بجٹ پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت شروع کریں گے، مشاورت میں کسان، ایکسپورٹرز، چھوٹے درجے کے تاجر، صنعت کار، ملٹی کارپوریشنز، کیپیٹل لیڈرز اور دیگر کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم ایسا بجٹ پیش کریں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کیا جاسکے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی یقینی بنا سکے، ایکسپورٹ انڈسٹری،جس میں زراعت اور پیداوار میں بڑھوتری ممکن بنائیں گے۔

مشہور خبریں۔

واشنگٹن نے حماس کے بارے میں اسرائیل کے دعوے پر سوال اٹھایا

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ اخبار کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات نے

اردگان کے مخالفین نے جیتنے کا موقع گنوا دیا:دی گارڈین

?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار نے ترکی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، بھارتی اقدامات یکسر مسترد کردیئے

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان

روہنگیا مسلمانوں کا فیس بک کے خلاف 150 بلین ڈالر کا مقدمہ

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کے روہنگیا مسلمانوں نے نسلی اقلیت کے خلاف تشدد پھیلانے

غزہ چاروں طرف سے صیہونی وحشی پن کا شکار

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق غزہ کی پٹی

ریاض کانفرنس میں صیہونیوں کی نمایاں موجودگی پر ہنگامہ

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:LIAP 2023 تکنیکی کانفرنس میں اسرائیلی سرمایہ کاروں کی نمایاں موجودگی

کہیں اور بات نہیں چل رہی، مذاکرات چھپ کر نہیں کھل کر کریں گے، بیرسٹر گوہر

?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے