سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے ٹرانسلیٹ فیچر میں 110 نئی زبانیں شامل کرنے والی ہے۔
گوگل نے جمعرات کو شائع ہونے والے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ یہ زبانوں کے پھیلاؤ کے حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا اقدام ہے، اس اضافے کے بعد گوگل ٹرانسلیٹ میں موجود زبانوں کی تعداد 133 سے بڑھ کر 243 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کی جانب سے اے آئی ٹولز کی آزمائش
گوگل کے مطابق نئی شامل کی جانے والی زبانیں دنیا بھر میں 614 ملین سے زائد افراد بولتے ہیں، جو دنیا کی تقریباً 8 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے۔ ان میں سے کچھ زبانیں 100 ملین سے زیادہ افراد بولتے ہیں۔
نئی زبانوں میں سے تقریباً 25 فیصد کا تعلق افریقا سے ہے۔ شامل کی جانے والی نئی افریقی زبانوں میں فون، کیکونگو، لو، گا، سواٹی، وینڈا اور ولوف شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: گوگل کی کروم صارفین کو براؤزر اپ ڈیٹ کرنے کی تنبیہ
گوگل نے بتایا کہ کینٹونیز زبان کو شامل کیے جانے کا مطالبہ سب سے زیادہ رہا ہے، لیکن اس کے حروف مینڈارین زبان کے ساتھ مل جاتے ہیں۔