بیجنگ( سچ خبریں)ہواوے کے نئے فلیگ شپ سیریز کے فونز کے حوالے سے کافی لیکس اور خاکے سامنے آچکے ہیں تاہم اب پی 50 کی اولین حقیقی تصاویر لیک ہوئی ہیں۔ممکنہ طور پریہ فونز جون میں متعارف کرائے جائیں گے۔ مختلف افواہوں کے مطابق پی 50 سیریز میں سونی کا ایک انچ کا آئی ایم ایکس 800 سنسر موجود ہوگا جو کہ اس وقت دستیاب کسی بھی فون میں سب سے بڑا کیمرا ہوگا۔
تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فون 6.3 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا جس کے اوپر سینٹر میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا موجود ہے۔مگر زیادہ اہم بات اس کے بیک پر موجود بڑا کیمرا کٹ آؤٹ ہے جس میں 2 بڑے سرکلز میں مجموعی طور پر 4 کیمرے موجود ہیں۔
باقی کیمروں میں الٹرا وائیڈ، ٹیلی فوٹو اور تھری ڈی ٹی او ایف کیمرے ہوں گے۔لیک میں ہارمونی او ایس لوگو کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ہواوے کا پہلا فون ہوگا جس میں اینڈرائیڈ کی جگہ کمپنی کا اپنا تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہوسکتا ہے۔
اس کا مقصد گوگل کے تیار کردہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر انحصار کم کرنا ہے۔ہواوے کی پی سیریز میں عموماً طاقتور فوٹوگرافی فیچرز کو دیا جاتا ہے جبکہ میٹ سیریز میں بزنس فیچرز پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔کھ لیکس کے مطابق فون میں فنگرپرنٹ سنسر اور ڈوئل اسٹیریو لاؤڈ اسپیکرز فون کے اندر نصب ہوں گے۔ہواوے پی 50 سیریز پی 50، پی 50 پرو اور پی 50 پرو پر مشتمل ہوگی جو مئی یا جون میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔