گوگل کی نئی ایپ متعارف، اب صارفین اے آئی ماڈلز آف لائن بھی استعمال کرسکیں گے

?️

سچ خبریں: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے جس کا نام ’گوگل اے آئی ایج گیلری‘ ہے جس کے ذریعے صارفین اے آئی ماڈلز آف لائن بھی استعمال کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، یہ ایپ صارفین کو اپنے اسمارٹ فونز پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماڈلز ڈاؤن لوڈ اور آف لائن استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

یہ اقدام اُن افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر اے آئی فیچرز استعمال کرنا چاہتے ہیں یا اپنی ذاتی معلومات کو کلاؤڈ پر بھیجنے سے گریز کرتے ہیں۔

اس ایپ کے ذریعے صارفین مختلف اے آئی ماڈلز تلاش، ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرسکتے ہیں، یہ ماڈلز تصاویر تخلیق کرنے، سوالات کے جوابات دینے، کوڈ لکھنے اور ترمیم کرنے جیسے کام انجام دے سکتے ہیں۔

اس کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ تمام ماڈلز آف لائن چلتے ہیں، یعنی انہیں استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ایپ میں ’پرومپٹ لیب‘ کے نام سے ایک خاص فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جو صارفین کو متن کا خلاصہ تیار کرنے، اسے دوبارہ لکھنے اور دیگر مختلف ٹاسکس انجام دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ فیچر مختلف ٹیمپلیٹس اور سیٹنگز کے ساتھ آتا ہے تاکہ صارفین ماڈلز کے طرزِ عمل کو اپنی ضروریات کے مطابق ترتیب دے سکیں۔

گوگل کے مطابق ماڈلز کی کارکردگی صارف کے ڈیوائس کی ہارڈویئر صلاحیتوں پر منحصر ہے۔ جدید اور طاقتور ڈیوائسز پر یہ ماڈلز تیزی سے کام کرتے ہیں جب کہ بڑے سائز کے ماڈلز مکمل ہونے میں زیادہ وقت لے سکتے ہیں۔

گوگل اے آئی ایج گیلری ایپ کو گوگل کی گِٹ ہب ریپوزٹری سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایپ فی الحال ’ایکسپیریمنٹل الفا ریلیز‘ کی صورت میں دستیاب ہے اور گوگل نے ڈویلپر کمیونٹی سے اس کے تجربے پر فیڈبیک دینے کی دعوت دی ہے۔

ایپ فی الحال صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم جلد ہی اسے آئی او ایس پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

فراڈ کیس: علی زیدی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے فراڈ کیس میں گرفتار رہنما پاکستان تحریک

یوکرین میں امریکی آتشزدگی کا تسلسل

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    یورپ میں جنگ کی آگ کو بے نقاب کرنے

بائیڈن نے ہیرس کو ٹرمپ کے خلاف مناظرہ کا فاتح قرار دیا

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے

الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے، مریم اورنگزیب

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا

پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ

?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی

یوکرین کی جانب سے انڈونیشیا کا امن منصوبہ مسترد

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ نے انڈونیشیا کی کریمیا اور روس کے

عرب لیگ کے اجلاس سے قبل بشار الاسد کے سعودی عرب کے دورے کا امکان

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے باخبر ذرائع کے حوالے سے

کشمیری مجاہد برہان وانی کے یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی

?️ 8 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں معروف نوجوان کشمیری رہنما اور مجاہد شہید برہان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے