?️
سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ براؤزر گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار لٹکنے لگی ہے، جس کے بعد یاہو اور اوپن اے آئی نے اسے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ کے مطابق گوگل کے خلاف امریکی حکومت کی جانب سے دائرہ کردہ کیس کی سماعت کے دوران ججز اور امریکی محکمہ انصاف کے وکلا سمیت انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز کے ماہرین بارہا یہ تجویز دے چکے ہیں کہ گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے کروم کو فروخت کردینا چاہیے۔
کیس کی تازہ سماعت کے دوران یاہو کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اگر عدالت گوگل کو کروم کو فروخت کرنے کا حکم دیتی ہے تو ان کی کمپنی براوزر کو خریدنے کے لیے بولی لگائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گوگل کروم کی قیمت اربوں ڈالرز میں ہوسکتی ہے، کیوں کہ یہ انٹرنیٹ پر سرچنگ کے لیے سب سے نمایاں براؤزر ہے۔
گوگل کے خلاف اسی کیس میں ججز نے گزشتہ برس بھی کہا تھا کہ گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے کروم کو فروخت کیا جانا چاہیے۔
گوگل کے خلاف ٹرائل جاری ہے اور مزید چند ہفتوں تک جاری رہے گا، اگر امریکی حکومت نے گوگل کے خلاف فیصلہ دیا تو کمپنی کو اپنا کروم براؤزر فروخت کرنا پڑے گا۔
اگرچہ عدالت نے گوگل کو کروم کی فروخت کا حکم نہیں دیا، تاہم اس باوجود چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی اور اب یاہو نے کروم کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
گوگل کے علاوہ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کے خلاف بھی امریکی حکومت کے اداروں میں ٹرائل جاری ہے اور اس پر بھی انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو فروخت کرنے پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو پہلے ہی فروخت کرنے کے لیے قانون سازی جا چکی ہے اور کمپنی اگلے دو ماہ کے اندر ہر حال میں ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز فروخت کرنے کی پابند ہے، دوسری صورت میں ایپ پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
ناظرین اب ذائقہ دار ٹی وی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے
?️ 25 دسمبر 2021ٹوکیو(سچ خبریں) اب ناظرین ذائقہ دار ٹی وی سے بھی لطف اندوز
دسمبر
امریکی اتحاد کی تشکیل پر یمن کا ردعمل
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد
دسمبر
چین: شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے مختلف علاقوں
جولائی
خلیل الحیہ کا غزہ کے خلاف ٹرمپ کے معاندانہ منصوبے کی ناکامی پر زور
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: تحریک حماس کے رہنماؤں میں سے ایک خلیل الحیہ نے
فروری
امریکہ کی اسرائیل کو بچانے کی نئی پالیسی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ اسرائیل میں میزائل دفاعی نظام تھاڈ کے ساتھ 100
اکتوبر
نظربند حریت چیئرمین اوردیگرکا کشمیری عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد
?️ 16 جون 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی
جون
جنگ کی بحالی سے اسرائیل کی صورت حال مزید پیچیدہ
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ دوبارہ شروع
مارچ
پاکستان کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی اسلحے کی تفصیلات شائع
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:بھارتی اخبار اکنامک ٹائمزنے لکھا ہے کہ پاکستان نے یوکرین کو
فروری