اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں متوقع اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں 443 پوائنٹس کی کمی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کا روز مایوس کن رہا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں متوقع اضافے اور عمران خان کی گرفتاری کی افواہوں کے ساتھ ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافے کے بعد سرمایہ کاروں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 443 پوائنٹس یا 1.03 فیصد پر بند ہوا۔

انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ریسرچ کے سربراہ رضا جعفری کا کہنا تھا کہ سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ مارکیٹ کو کمزور کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سرمایہ کار بھی نئی مانیٹری پالیسی سےمحتاط میں ہیں،اگست کے پہلے2 ہفتوں میں قیمتیں سستی رہیں ہیں لیکن کے ایس ای-100 تیزی سے بحال ہوا۔’

فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر عامر شہزاد کا خیال تھا کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق افواہوں کی روشنی میں سیاسی غیر یقینی صورتحال اور متوقع مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ آج کی مندی کا بنیادی سبب تھا۔

عامر شہزاد نے کہا کہ توقع ہے کہ دن کے آخر میں پالیسی ریٹ میں 75 پوائنٹس کا اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم 50 بیسس پوائنٹس سے نیچے کا اضافہ دیکھتے ہیں تو دن کے اختتام تک 15سو سے 2ہزار پوائنٹس تک کی ریلی ہو سکتی ہے، دوسری جانب اگر شرح میں 100 بیسس پوائنٹس یا اس سے زیادہ کا اضافہ کیا جاتا ہے تو مارکیٹ منفی ردعمل ظاہر کرسکتی ہے۔

عارف حبیب کارپوریشن کے ڈائریکٹر احسن محنتی نے کہا کہ مہنگائی کی بلند شرح اور مرکزی بینک کے پالیسی بیان کی قیاس آرائیوں سے قبل اسٹاکس میں مندی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مہنگائی جون میں 21.3 فیصد کے مقابلے میں جولائی میں سال با سال 24.9 فیصد تک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ قرضوں کی اگلی قسط کے اجرا سے قبل آئی ایم ایف پروگرام کے تحت نئے محصولاتی اقدامات اور نئے ٹیکسوں کے منفی نتائج پر سرمایہ کاروں کا خوف بھی مندی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

2023 میں اسرائیل کو درپیش تین چیلنجز

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں 2023 میں صیہونی حکومت

قابض حکومت کو بے مثال کثرت کا سامنا ہے: حماس

?️ 13 اپریل 2023فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ

فلسطینی مصنف: ٹرمپ ایران جنگ میں بار بار جنگ بندی میں توسیع کرکے ‘فوجی خودکشی’ سے بھاگ رہے ہیں

?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں:  ایک فلسطینی مصنف اور تجزیہ کار نے زور دے کر

7 اکتوبر کے اسباق، اسرائیل اور مفاہمت پسند کی بڑی غلط فہمیاں

?️ 9 اکتوبر 20257 اکتوبر کے اسباق، اسرائیل اور مفاہمت پسند کی بڑی غلط فہمیاں

کیا امریکہ اور اسرئیل ایران کا حکومتی نظام بدل سکتے ہیں؟صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ اور تل

 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے

?️ 25 جولائی 2025 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے

ٹرمپ کا پرانے ساتھیوں سے انتقام

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: امریکی سیاسی فضاء میں، مبصرین کے نزدیک، سیاست قومی مسائل کے

بائیڈن کو کورونا نہیں ڈیمنشیا ہے: ٹرمپ

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:  ہفتے کے روز ہی امریکہ کے 79 سالہ صدر جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے