?️
لندن (سچ خبریں) گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں ایک کارآمد ٹول کا اضافہ کیا جارہا ہے، یہ ٹول براؤزر کے اندر ہی اسکرین شاٹ لینے اور ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر جو کچھ نظر آرہا ہو اسے ایک تصویر کے طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے، اس عمل کو اسکرین شاٹ کہا جاتا ہے۔
اسکرین شاٹس اس وقت بہت معاون ومددگار ثابت ہوتے ہیں جب فوری طور پر کوئی تفصیلات لوگوں سے شیئر کرنے کی ضرورت ہو، مگر اکثر اوقات اسکرین شاٹس کو کسی کے ساتھ شیئر کرنے سے قبل ایڈٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔
تاہم اب گوگل نے اس کا حل نکالا ہے، گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں ایک کارآمد ٹول کا اضافہ کیا جارہا ہے، یہ ٹول براؤزر کے اندر ہی اسکرین شاٹ لینے اور ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔اینڈرائیڈ پر کروم ایپ میں ایسے ٹولز کئی ماہ سے دستیاب ہیں جو اسکرین شاٹس لینے اور ایڈیٹنگ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس ٹول سے اسکرین شاٹس پر ڈرائنگ، کراپ اور ٹیکسٹ کا اضافہ کیا جاسکے گا جبکہ اسکرین شاٹس کو پی این جی تصاویر میں بھی محفوظ کیا جاسکے گا۔گوگل کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر ونڈوز، میک او ایس اور لینیکس کے ساتھ ساتھ کروم او ایس میں دستیاب ہوگا۔
دوسری جانب گوگل نے کروم کے پرانے ورژنز کے لیے نومبر کے آخر تک سپورٹ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، کروم 96 کی ریلیز کے بعد کروم 48 کے لیے سپورٹ ختم کی جائے گی اور بتدریج اس کا دائرہ دیگر پرانے ورژن تک پھیلایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
حوثی غزہ کی پٹی کی صورت حال کے حوالے سے ملک کی بے عملی پر تنقید کرتے ہیں
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے
جولائی
عراق میں بجلی بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے اس ملک میں بڑھتے
جولائی
چارلی ہیبڈو کی بدنامی ترکی کے زلزلہ زدگان تک کیسے پہنچی؟
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے
فروری
فواد خان، ہانیہ عامر اور دیگر شوبز شخصیات کا پہلگام واقعے پر اظہار افسوس
?️ 24 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر22
اپریل
میانمار کی باغی فوج نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کو عدالت میں پیش کردیا
?️ 25 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کی جانب سے معزول کی
مئی
ٹیکس نیٹ سے باہر یا کم ٹیکس دینے والے جیولرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ٹیکس نیٹ سے باہر یا کم
ستمبر
فلسطینیوں کے لیے روشن مسقبل کی نوید
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ایران کے سپرم لیڈر امام خامنہ ای نے 31 جون کو
جون
صیہونی حکومت کی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جمعرات کی صبح صیہونی حکومت نے 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا
مارچ