🗓️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی کم عمر افراد کے لیے اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ایپ جیمنائی کے چیٹ بوٹ متعارف کرائے گی۔
اگرچہ اس وقت نابالغ افراد بھی جیمنائی کو والدین یا دوسرے بالغ افراد کی ڈیوائس پر استعمال کر سکتے ہیں، تاہم کمپنی خصوصی طور پر کم عمر افراد کے لیے الگ سے چیٹ بوٹ متعارف کرائے گی۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق گوگل نے تصدیق کی ہے کہ جلد ہی 13 کی عمر تک کے افراد کے لیے جیمنائی چیٹ بوٹ کو متعارف کرادیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق 13 سال کی عمر اور اس سے زائد العمر افراد کے جینمائی چیٹ بوٹس کے اکاؤنٹس کو ان کے والدین کے گوگل اکاؤنٹس سے جوڑا جائے گا اور والدین مکمل معلومات بھی حاصل کرتے رہیں گے۔
گوگل بچوں کی حفاظت کے لیے یوٹیوب سمیت اپنی دیگر سروسز پر کم عمر بچوں کے لیے یہ آپشن بھی دیتا ہے کہ والدین چاہیں تو اپنے بچوں پر آن لائن نگرانی رکھیں اور وہ بچوں کے اکاؤنٹس کے ساتھ اپنے اکاؤنٹس بھی منسلک کریں۔
بچوں کے اکاؤنٹس کے ساتھ والدین کے اکاؤنٹس جوڑنے سے بہت ساری معلومات اور فیچرز تک والدین کو رسائی دی جاتی ہے اور وہ اپنے بچوں کی آن لائن سیفٹی کو مانیٹر بھی کر سکتے ہیں۔
گوگل کے علاوہ ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر ایپس بھی والدین کو ایسی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ گوگل کی جانب سے کم عمر افراد کے لیے جیمنائی چیٹ بوٹ متعارف کرائے جانے کے بعد دیگر اے آئی کمپنیاں بھی ایسے چیٹ بوٹس متعارف کرائیں گی۔
فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے پہلے ہی نابالغ افراد کے لیے الگ سے چیٹ بوٹ متعارف کرا رکھے ہیں اور گزشتہ ہفتے ہی ایسی خبر سامنے آئی تھی کہ میٹا کے چیٹ بوٹ نابالغ بچوں کے ساتھ فحش اور جنسی گفتگو کرتے پائے گئے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ عراق سے کیسے نکلے گا؟
🗓️ 25 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے النجباء مزاحمتی گروپ نے امریکہ کو ہتھیاروں کے
اگست
امریکا عنقریب شام سے بھی ذلیل ہوکر بھاگے گا: روس
🗓️ 10 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ افغانستان سے شدید ذلت و
جولائی
اردگان اسد سے ملاقات پر کیوں اصرار کرتے ہیں؟
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے ترک صدر رجب طیب اردگان
دسمبر
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا زیر التوا 97 ارب روپے کے ٹیکس مقدمات پر اظہار تشویش، نمٹانے کا فیصلہ
🗓️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے طویل عرصے
نومبر
اردنی شہداء کا عہد نامہ: اے عرب حکمرانو غیرت مند ہو جاؤ
🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: شہید مہر ذیاب الجزی اردنی ڈرائیورجس نے مغربی کنارے اور
ستمبر
غزہ کے 4000 بچے موت کے خطرے سے دوچار
🗓️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے فلسطینی بچوں کی
مارچ
امریکہ ، جنوبی کوریا اور جاپان کا شمالی کوریا کو غیر مسلح کرنے پر اتفاق
🗓️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اور ان کے امریکہ
ستمبر
مسجد اقصیٰ کی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس
🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے اطلاع دی
ستمبر