🗓️
سچ خبریں: چین کا چینگ ای 6 قمری مشن نمونے جمع کرنے کے لیے چاند کے دور دراز حصے پر کامیابی کے ساتھ اتر گیا۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق چین کی قومی خلائی انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے کہا کہ چینگ ای بہت بڑے جنوبی قطب-آٹکن بیسن میں اترا ہے۔
یاد رہے کہ چینگ ای 6 پہلا مشن ہے جو چاند کے اس حصے پر اترا ہے جو سب سے دور سمجھا جاتا ہے۔
ایجنسی کے مطابق، یہ پہلی بار ہے کہ چاند کے شاذ و نادر ہی دریافت کیے گئے علاقے سے نمونے جمع کیے جائیں گے۔
چینگ ای 6 تکنیکی طور پر پیچیدہ 53 روزہ مشن پر ہے جو 3 مئی کو شروع ہوا تھا۔
چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ایک اہلکار ہوانگ وو نے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کو بتایا کہ اتوار کو اس نے چاند سے تقریباً 200 کلومیٹر (124 میل) اوپر اپنے مدار سے اتر کر لینڈنگ سائٹ کے لیے سطح کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا نیچے مدار میں میں کچھ خطرات تھے، اس لیے ہمیں (مشن) کو اس کے پہلے سے طے شدہ رفتار پر ڈالنے کے لیے درست کنٹرول کے طریقہ کار کی ضرورت تھی۔
اس کے بعد ہمیں چاند کے لیے اس کی نسبتی رفتار کو 15 منٹ کے اندر صفر تک تیزی سے کم کرنا پڑا، جس کے لیے پروپیلنٹ کی بھاری مقدار کی ضرورت تھی۔
اب جب کہ پروب اتر چکا ہے تو یہ چاند کی مٹی اور چٹانوں کو اٹھانے اور لینڈنگ زون میں دیگر تجربات کرنے کی کوشش کرے گا۔
ژنہوا نے کہا کہ یہ عمل دو دنوں کے اندر مکمل ہونا چاہیے، یہ مشن سطح کے نیچے نمونے جمع کرنے کے لیے ڈرل اور سطح سے نمونوں کو اکٹھا کرنے کے لیے روبوٹک بازو استعمال کرے گا۔
واضح رہے کہ 3 مئی کو چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ پاکستان کا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے گرد چکر لگانے کے لیے روانہ ہوگیا تھا۔
مشہور خبریں۔
2022 معاشی اصلاحات کا سال: صدر الجزائر
🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون نے اس بات پر زور
جنوری
صنعاء نے واشنگٹن کو اپنی طاقت کیسے دکھائی؟
🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں:یمن فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے قابض حکومت کے ساتھ
فروری
صدر پاکستان سے سعودی وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
🗓️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سعودی وفد
اکتوبر
حریم شاہ کی ویڈیو پر حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا
🗓️ 15 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے
جنوری
یوکرین کی جنگ کے دوران برطانیہ کی سعودی عرب سے درخواست
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کے تنازع پر روس کے خلاف مغربی پابندیوں نے
مارچ
بجلی 6روپے فی یونٹ سستی کرنے کا منصوبہ، وفاقی حکومت کا ڈرافٹ آئی ایم ایف میں پیش
🗓️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے
ستمبر
صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کی شرط
🗓️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک سامی ابو زہری نے
اپریل
وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم
🗓️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج
مارچ