?️
بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ٹک ٹاک نے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ٹک ٹاک ایک چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس پر صارفین مختصر ویڈیوز کی شکل میں ہر طرح کا مواد تخلیق کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ’کلاؤڈ فلیئر بلاگ‘ پر ایک حالیہ پوسٹ انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اب ٹک ٹاک ایپ ہی مقبول ترین ہے، جس نے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ کے طور پر گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پوسٹ کے مطابق 2020 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں ٹک ٹاک اوسطاً ساتویں نمبر پر رہی لیکن موجودہ سال میں اس کی مقبولیت اتنی تیزی سے اضافہ ہوا کہ یہ نومبر 2021 کے اختتام تک دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ بن گئی۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس پر صارفین مختصر ویڈیوز کی شکل میں ہر طرح کا مواد تخلیق کر کے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں، اور ’ٹک ٹاک ایپ‘ اسی ویب سائٹ تک رسائی اور ویڈیو شیئرنگ کے لیے بنائی گئی ہے، انٹرنیٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی چینی ویب سائٹ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی قرار دی گئی ہے۔
ستمبر 2021 تک یہ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم امریکا میں بھی تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ بنی، جسے ہر عمر کے لوگ استعمال کر رہے ہیں۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انفرادی صارفین سے ہٹ کر عالمی ادارۂ صحت جیسے بڑے اور بین الاقوامی اداروں تک نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے ایرانی دھماکے میں ملوث ہونے سے انکار کیا
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے ان ممالک کے نام نہیں بتائے جن
جنوری
آئینی ترمیم کیلئے کہا گیا اتوار کو ہی کرنی ہے ورنہ پیر کو آسمان گر جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 3 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)
اکتوبر
کیا دفعہ 370 پر سماعت ہوگی؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی سپریم کورٹ نے آئندہ دو اگست سے کشمیر کو
جولائی
ترکی کی شام پر گولہ باری
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبہ حلب میں شامی فوج کے
جولائی
نیتن یاہو اور گیلنٹ تاریخ کے کوڑے دان میں
?️ 14 جون 2024سچ خبریں:غاصب حکومت کو غزہ جنگ میں تباہ کن کارکردگی کی وجہ
جون
امریکی غاصبوں کے ہاتھوں شام کے تیل وسائل کی چوری کا سلسلہ جاری
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابض افواج کے
جولائی
ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 سال قید کی سزا کا سامنا
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ایک قانونی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اگر سابق امریکی
اگست
یورپی یونین میں شامل ہونے پر ترکی کے ساتھ یوکرین جیسا سلوک کیا جائے: اردوغان
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور کوسوو کے صدر
مارچ