ٹویٹر کی جانب سے  اکاؤنٹ ویریفکیشن سروس بحال کرنے کا اعلان

ٹوئٹر نے صارفین کے لئے ایک اور فیچر متعارف کرادیا

🗓️

نیویارک(سچ خبریں) سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اکاؤنٹ ویریفائی سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ کسی بھی اکاؤنٹ کو ویری فائی کروانے کے لیے تین شرائط درکار ہیں، پہلی ادارے کی ویب سائٹ، دوسرا سرکاری شناختی کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس، تیسرا ای میل ایڈریس شامل ہیں۔

ٹویٹر کی جانب سے شائع کیے جانے والے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی عہدیداران، شعبہ طب سے وابستہ افراد اور ادارے، مختلف کمپنیاں، برانڈز، فلاحی تنظیمیں و ادارے، نیوز سے وابستہ ادارے اور افراد، انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس اور سماجی اداروں سے وابستہ افراد ویریفائی کے لیے آن لائن درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔

ٹویٹرک کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 6 کیٹگریز کو ترجیح دی جائے گی، وقت کے ساتھ ساتھ سسٹم کو مزید توسیع بھی دی جائے گی۔ذرائع ابلاغ سے وابستہ اداروں اور ملازمین کو بھی اکاؤنٹ ویریفائی کروانے کے لیے شرائط پر اترنا ہوگا جبکہ فری لانس کام کرنے والوں کے لیے بھی چند شرائط مختص کی گئیں ہیں۔

صحافتی اداروں کو آزادی صحافت کے اصولوں پر عمل لازمی کرنا ہوگا جبکہ فری لانس اور اداروں سے وابستہ صحافیوں کو  کسی اچھے اور بڑے ادارے میں 6 ماہ کے دوران کم از کم تین شائع ہونے والے مضامین کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

ٹویٹر کے مطابق آئندہ چند روز میں درخواست فارم دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوگا، صارف سیٹنگز کے مینیو میں جاکر اکاؤنٹ ویریفکیشن پر کلک کر کے درخواست دے سکتا ہے۔

کسی بھی اکاؤنٹ کو ویری فائی کروانے کے لیے تین شرائط درکار ہیں، پہلی ادارے کی ویب سائٹ، دوسرا سرکاری شناختی کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس، تیسرا ای میل ایڈریس شامل ہیں۔صارف جس کیٹیگری کے لیے اپلائی کرے گا اُسے اسی کے مطابق معلومات دینا ہوں گی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ صارفین ہی اکاؤنٹ ویریفائی کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں جن کے اکاؤنٹ کی تفصیلات مکمل ہیں اور وہ 6 مہینے سے مذکورہ اکاؤنٹ استعمال کررہے ہیں۔ٹویٹر نے بتایا کہ جن اکاؤنٹس نے ایک سال کے اندر کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کی ہوگی، اُن کی درخواست کو مسترد کردیا جائے گا، ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ بعد صارف اکاؤنٹ تصدیق کے لیے دوبارہ درخواست بھیج سکتا ہے۔

ٹویٹر کے مطابق نیوز فیڈ، مزاحیہ، کمنٹری اور ان آفیشل فین اکاؤنٹس سمیت پالتو جانوروں، افسانوی کرداروں، شدت پسندانہ مواد شیئر کرنے والوں اور کاپی پیسٹ کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

چوری کرنی ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل جائیں، سارے کیسز ختم ہوجائیں گے، عمران خان

🗓️ 7 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران

نیٹ میٹرنگ کو ونٹر پیکیج سے نکالنے پر حکومت کو تنقید کا سامنا

🗓️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری اور صنعتی گروپس نے بجلی کے نیٹ

بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر حملہ

🗓️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:ایک عراقی سیکورٹی ذرائع نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

🗓️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے

افریقہ میں اماراتی ترک تحریکیں

🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں:  العربی الجدید نیوز ویب سائٹ نے افریقہ میں ترکی اور

جے جے وی ایل کے مالک سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

🗓️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کے

عالمی تنظیموں، مالیاتی اداروں کا سیلاب متاثرین کیلئے 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

🗓️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم  نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، صارفین شدید مشکلات کا شکار

🗓️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے