🗓️
ٹوکیو(سچ خبریں) جاپانی ملٹی نیشنل آٹو موٹیو مینوفیکچرر کمپنی ٹویوٹا نے چاند کی سطح کے لیے گاڑی بنانے پر کام شروع کر دیا ہے، گاڑی کو اس دہائی کے آخر میں لانچ کیا جائے گا۔ جاپان اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے بنائی جانے والی اس گاڑی کا نام لونر کروزر رکھا گیا ہے، یہ نام ٹویوٹا کی لینڈ کروزر پر رکھا گیا ہے
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹویوٹا جاپان کی اسپیس ایجنسی کے ساتھ ایک وہیکل پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے چاند کی سطح پر چلا جا سکے گا۔یہ منصوبہ 2040 تک انسان کے چاند پر رہنے اور پھر زندگی کو مریخ پر لے جانے کے پیشِ نظر بنایا گیا ہے۔
جاپان اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے بنائی جانے والی اس گاڑی کا نام لونر کروزر رکھا گیا ہے، یہ نام ٹویوٹا کی لینڈ کروزر پر رکھا گیا ہے۔ اس گاڑی کی لانچ اس دہائی کے آخر میں کی جائے گی۔ٹویوٹا موٹر کارپوریشن میں لونر کروزر پروجیکٹ کے سربراہ ٹکاؤ ساٹو کا کہنا تھاکہ یہ گاڑی اس خیال پر مبنی ہے کہ لوگ بحفاظت گاڑی میں کام کر سکیں، کھا سکیں۔
سو سکیں اور دیگر افراد کے ساتھ رابطہ کر سکیں اور ایسا ہی بیرونی خلا میں کیا جاسکے۔ساٹو کا کہنا تھا کہ خلا میں جا کر ہم شاید ٹیلی کمیونی کیشن اور دیگر ٹیکنالوجی اتنی جدید کرنے کے قابل ہوجائیں جو انسانی زندگی کے لیے اہم ثابت ہوگی۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کے لیے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا دکھ : ہل رپورٹ
🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں: امریکی کانگریس سے منسلک ویب سائٹ ہل نے امریکہ میں
جون
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 1 دہشتگرد ہلاک کر دیا
🗓️ 11 ستمبر 2021وزیرستان (سچ خبریں) شمالی وزیرستان حسو خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن
ستمبر
عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی
🗓️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
اسرائیل اپنے وقت کا وحشی ظالم
🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر Itamar Ben Guer نے سوشل
اکتوبر
آئی فون کے ٹکر کا ون پلس 12 متعارف
🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے
دسمبر
80 سالہ امریکی صدر کی مشکلات
🗓️ 2 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر ریاست کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی کے طلباء کی
جون
سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی پاکستان کی مذمت
🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے میزائل
دسمبر
اداکارہ انکتا لوکھنڈے رشتۂ ازدواج میں بندھ گئیں
🗓️ 15 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق محبوبا اور بولی
دسمبر