🗓️
سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) میں بلاک بٹن میں بڑی تبدیلی کردی گئی، جس کے بعد اب بلاک شدہ صارفین بلاک کرنے والے شخص کے جوابات پڑھ سکیں گے۔
ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بلاک کا آپشن ہوتا ہے، جس کے تحت کوئی بھی صارف کسی کو بھی بلاک کرسکتا ہے، جس کے بعد بلاک شدہ صارف کی پوسٹس نظر نہیں آتیں۔
تاہم ٹوئٹر میں بلاک فیچر کے تحت بلاک کرنے والا شخص اس صارف کی پوسٹ پر جواب لکھنے کے اہل ہوتا تھا، جس کو اس نے بلاک کیا ہوتا تھا لیکن بلاک ہونے والا شخص اس جواب کو پڑھنے سے قاصر ہوتا تھا۔
لیکن اب اس میں تبدیلی کرکے بلاک شدہ صارف کو بھی وہ جواب پڑھنے تک رسائی دے دی گئی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر کے ماہرین نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بلاک بٹن کے فیچرز میں تبدیلی کردی گئی، اب بلاک ہونے والا شخص بلاک کرنے والے شخص کے جواب کو پڑھنے کے قابل ہوگا۔
یعنی اگر اب کوئی بھی شخص بلاک کیے گئے صارف کی کسی بھی پوسٹ پر کوئی بھی جواب یا ریپلائی لکھے گا تو بلاک ہونے والا شخص اس جواب کو پڑھ سکے گا اور اس کا جواب بھی دے سکے گا، تاہم ابھی تک دونوں کو ایک دوسرے کی پوسٹس نظر نہیں آئیں گی لیکن دونوں کسی بھی پرانی پوسٹ میں ایک دوسرے کے لیے لکھے گئے جملے پڑھ سکتے ہیں۔
ایکس ماہرین کے مطابق مذکورہ قدم اس لیے اٹھایا گیا تاکہ بلاک ہونے والا صارف یہ جان سکے کہ اس کے حوالے سے دوسرا شخص کیا لکھ اور کیا سوچ رہا ہے؟
ساتھ ہی ایکس کی جانب سے واضح کیا گیا کہ پلیٹ فارم کے بلاک بٹن میں مزید تبدیلیاں کی جا رہی ہیں لیکن مزید تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔
مشہور خبریں۔
25 فیصد افراد کے لئے مہنگائی بڑھی ہے
🗓️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے
اگست
ترکی کی معیشت چیلنجوں کے گھیرے میں
🗓️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں کے دوران، جیسے جیسے ترکی میں کشیدگی
اپریل
جنگ یوکرین جیتے گا:زیلنسکی
🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں:روسی فوجی آپریشن کے 100ویں دن یوکرین کے صدر نے وعدہ
جون
زیادہ تر امریکی 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کو نہیں دیکھنا چاہتے
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 10 میں
ستمبر
جانسن کے مشکوک مالی معاملات کے انکشاف کے بعد بی بی سی کے سربراہ کا استعفیٰ
🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:بی بی سی کے سرکاری نشریاتی ادارے کے سربراہ رچرڈ شارپ
اپریل
حماس غزہ جنگ کی فاتح
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:جو بھی حماس کو تعزیت دے رہا ہے اسے 49 دن
نومبر
ہمارا سیاسی نظام کیسا ہے؟مفتی تقی عثمانی کی زبانی
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: مولانا مفتی تقی عثمانی نے ایف پی سی سی آئی
جولائی
انگلینڈ میں بے گھر سابق فوجیوں کی تعداد میں اضافہ
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:شائع شدہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 2022 اور 2023 کے درمیان
دسمبر