ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اپنی پالیسی اپ ڈیٹ کر دی

ٹوئٹر کے سی ای او نے استعفی دے دیا

?️

نیویارک( سچ خبریں) ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے  اپنی پالیسی اپ دیٹ کردی  ہے، اپ ڈیٹ کی گئی پالیسی نفرت انگیز مواد اور ہراساں کیے جانے جیسے اقدامات کی روک تھام میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔ٹویٹر کا عزم مثبت گفتگو کو فروغ دینا  اور نفرت انگیز مواد کو روکنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کو روکنے اور سود مند مواد کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔نئی پالیسی میں تمام مواد کا احاطہ کیا گیا ہے جس سے نفرت انگیز مواد کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ نفرت انگیز اور نامناسب مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹوئٹر ہیلپ سینٹر کو مزید اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، اپ ڈیٹ کی گئی پالیسی نفرت انگیز مواد اور ہراساں کیے جانے جیسے اقدامات کی روک تھام میں معاون و مدد گار ثابت ہوگی۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی پالیسی میں تمام مواد کا احاطہ کیا گیا ہے، جس سے نفرت انگیز مواد کو روکنے میں بہتر مدد ملے گی۔ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر اس نئی پالیسی سے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کا عزم مثبت گفتگو کو فروغ دینا ہے۔

اس عزم کے تحت شراکت داروں کی رائے اکھٹی کی جاتی ہے، اور اس کی مدد سے پھر پالیسیوں میں جدت لائی جاتی ہے۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ٹوئٹر وہ مقام ہے جہاں ہر شخص خود کو محفوظ سمجھ سکے، انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پالیسیوں میں جدت لاتی رہتی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

?️ 8 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر

شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی: عثمان بزدار

?️ 23 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی چوتھی لہر

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج جاری

?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ہزاروں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات کا اختتامی سیشن آج

?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف)

قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آؤٹ

?️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025

4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، چیف جسٹس

?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد (سچ خبریں) 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے

لاہور: اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے نیب کی اجازت کے بعد بحال

?️ 29 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) نیب کی اجازت کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ

سول تنصیبات پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کےخلاف سویلین قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، مریم اورنگزیب

?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے