?️
سچ خبریں: واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرنے جارہا ہے، اب واٹس ایپ کے ویب ورژن پر لاگ اِن ہونے کے لیے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا لازمی نہیں ہوگا۔
واٹس ایپ ہیلپ سینٹر کے مطابق مطابق ویب ورژن یعنی لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ لاگ ان کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ضروری ہوتا ہے مگر اب اس طریقہ کار کو بدل دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر نمبرلنک وِد فون نمبر متعارف کرایا گیا ہے،یعنی اب آپ کیو آر کوڈ کو اسکین کیے بغیر موبائل فون نمبر سے اپنا واٹس ایپ لاگ ان کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: لیجئے واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا فیچر
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے لاگ ان کے عمل اور میسجز آرگنائزنگ کو بہتر کیا جارہا ہے،اس فیچر کا مقصد اضافی ڈیوائسز کو آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کرنے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔
نیا فیچر فی الحال بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم یہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوجائے گا،فی الحال واٹس ایپ صارفین کو کیو آر کوڈ اسکین کرکے ویب ورژن استعمال کرسکتے ہیں۔
فیچرکا کیسے استعمال کرنے کا طریقہ
آپ جس ڈیسک ٹاپ ڈیوائس کو لنک کرنا چاہتے ہیں اس پر واٹس ایپ ویب پیج کھولیں اور لنک ود فون نمبر پر کلک کریں
اپنے ملک کا نام اور فون نمبر درج کرنے کے بعد آپ کے موبائل پر 8 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا،اس کوڈ کو واٹس ایپ کی موبائل ایپ پر لنکڈ ڈیوائس کے آپشن میں جاکر درج کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
صرف فون نمبر اور ایک وقتی کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے اب آپ آسانی سے کسی بھی ڈیسک ٹاپ ڈیوائس پر اکاؤنٹس کو واٹس ایپ ویب سے لنک کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ مارچ 2022 میں واٹس ایپ نے اپنے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کی تھی۔
صارفین 4 مختلف ڈیوائسز پر واٹس ایپ تک رسائی انٹرنیٹ سے کنکٹ پرائمری اسمارٹ فون کے بغیر بھی کرسکیں گے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کی تفصیلی کارروائیوں سے صہیونی دشمن پریشان
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام نے
جنوری
امریکہ غزہ کے لوگوں کی نسل کشی میں برابر شریک
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: جیوش وائس فار پیس تنظیم نے اپنے انسٹاگرام پیج پر خان
اپریل
سیکیورٹی خدشات: جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو کے نفاذ کا اعلان
?️ 17 مارچ 2025جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے
مارچ
چین کا امریکہ کو دو ٹوک جواب
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:چین نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی تجارتی مذاکرات کی موجودگی
اپریل
افغانستان میں تاجروں اور اہم لوگوں کی حفاظت کے لیے طالبان کا نیا فیصلہ
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت کے ترجمان نے کہا
اکتوبر
جنت مرزا کا ایمن خان کے مشورے پر ردعمل
?️ 14 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا
جنوری
صیہونی سیکورٹی اداروں نے بیت المقدس کو نذر آتش کرنے سے خبردار کیا
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آنے
اپریل
کراچی ایئرپورٹ سگنل خود کش حملے کے 2 ملزمان 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
?️ 12 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کراچی ایئر پورٹ
نومبر