🗓️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے 21 نومبر کو وائس نوٹ ٹرانسکرائب فیچر پیش کیا گیا، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو اس تک رسائی نہیں دی گئی۔
ترتیب وار تمام صارفین کو وائس نوٹ ٹرانسکرائب فیچر تک رسائی دے دی جائے گی۔
مذکورہ فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین موصول ہونے والے وائس نوٹ یعنی آڈیو میسیجز کو ایک کلک کے ذریعے تحریر میں تبدیل کر سکیں گے۔
مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پہلے سیٹنگ میں جاکر تبدیلیاں کرنی پڑیں گی، یعنی صارفین سیٹنگ میں چیٹ کے آپشن میں جاکر وائس نوٹ ٹرانسکرائب کو آن کریں گے۔
مذکورہ فیچر کو اگرچہ پیش کردیا گیا ہے، تاہم تمام صارفین کو اس تک فوری رسائی نہیں دی گئی اور ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔
مذکورہ فیچر کے تحت صارفین موصول ہونے والے آڈیو میسیجز کا ٹیکسٹ یعنی تحریر ایک ہی کلپ پر حاصل کر سکیں گے۔
صارفین کو موصول ہونے والے وائس نوٹ کی تحریر ان کے آڈیو کے نیچے فراہم کردی جائے گی۔
ابتدائی طور پر صارفین انگریزی، ہسپانوی، اطالوی، روسی، ترک، فرینچ، جرمن، عربی، چینی، جاپانی، پورچوگیزی اور کنٹنیز زبان کے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے، تاہم کمپنی کے مطابق جلد ہی دیگر زبانوں کو بھی اس میں شامل کردیا جائے گا۔
مذکورہ فیچر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے کام کرے گا اور صارفین کو ایک ہی کلک پر وائس میسیجز کی تحریر مل سکے گی۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ تک مذکورہ فیچر تک تمام پاکستانیوں کو بھی رسائی دے دی جائے گی جب کہ آئندہ چند ماہ میں اس میں اردو زبان کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
اردوغان ایران کا دورہ کریں گے
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: بعض خبری ذرائع نے آنے والے دنوں میں ترکی
جولائی
اسرائیلی فوجی غزہ میں رکنے کے لئے تیار نہیں
🗓️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ بند دروازوں
نومبر
وزارت خزانہ کی مہنگائی میں مزید کمی کی پیش گوئی
🗓️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی
مئی
پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے: وزیر داخلہ
🗓️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
جنوری
اردنی رکن پارلیمنٹ کا بن سلمان کے نام متنازع خط
🗓️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن کی پارلیمنٹ کے ایک رکن کی جانب سے سعودی ولی
دسمبر
اسٹریٹجک کونسل آف فارن ریلیشنز کا تعزیتی پیغام
🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل نے ایک پیغام میں ایران کے
مئی
صیہونیوں کا العروب کیمپ پر حملہ
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے الخلیل علاقہ واقع میں العروب کیمپ پر اسرائیلی
جنوری
ہم ایران کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے میڈیا کے ان دعوؤں کی تردید کی
دسمبر