?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا، جس کے تحت صارفین بیک وقت چار مختلف ڈیوائسز پر اپنا اکاؤنٹ لگ ان کرسکیں گے، پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سروس متعارف کرانے کی تصدیق کردی۔
ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی تصدیق کے بعد واٹس ایپ حکام نے بھی آج ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دیا۔واٹس ایپ کی اس سہولت سے صارفین کو بہت زیادہ آسانی ہوگی کیونکہ وہ ایک ہی اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز بشمول کمپیوٹر پر لاگ ان کرسکیں گے۔
اس فیچر کے بعد صارفین بیک وقت چار مختلف ڈیوائسز پر اپنا اکاؤنٹ لگ ان کرسکیں گے اور چاروں ہی ڈیوائسز میں Sync کی سہولت حاصل ہوگی۔صارفین ایپ کو موبائل اور کمپیوٹر کے واٹس ایپ ورژن پر ہی لاگ اِن کر سکیں گے۔
اس سے قبل صارف کو دوسرے فون میں اکاؤنٹ بنانے کے لیے ڈیوائس سے اکاؤنٹ ختم کرنا پڑتا تھا جبکہ کمپیوٹر پر بھی اسے صرف ویب سائٹ کی مدد سے بار کوڈ اسکین کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔کمپنی بار کوڈ یا تصدیقی ہندسوں کے علاوہ فلیش کال پر بھی کام کررہی ہے تاکہ صارفین کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔


مشہور خبریں۔
5 یمنی سعودی عرب کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے ایران کے خلاف اپنے معمول کے الزامات کو
ستمبر
دبنگ خان کی ایک کال نے کر دی رات کی نیند حرام
?️ 1 مارچ 2021بمبئی {سچ خبریں} غصے کی بنا پر مشہور و معروف بالی وڈ
مارچ
پولینڈ کی جانب سے یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کا خیر مقدم
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: پولینڈ نے بدھ کے روز امریکی صدر جو بائیڈن کے
جون
ٹرمپ کے خلاف وال اسٹریٹ جرنل کے انکشافات پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ "وال اسٹریٹ جرنل” کے
جولائی
یکم دسمبر سے ڈھائی مہینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ
?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز
نومبر
امریکی صدر کو اپنے ملک کی آبادی بھی یاد نہیں رہی
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے جمعہ کو اپنی تقریر میں ایک اور غلطی
اگست
بائیڈن اور اس کا مجرم خاندان زیلنسکی کا مقروض ہوگا، امریکہ نہیں:امریکی سنیٹر
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:متعدد امریکی ریپبلکن نمائندوں نے واشنگٹن سے یوکرین کی امداد بند
اکتوبر
، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم
جولائی