?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل رجسٹریشن اور سمز کی تعداد جاننے کے حوالے سے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو دھوکا دہی پر مبنی لنکس کے حوالے سے خصوصی ہدایات کردی گئیں۔
پی ٹی اے کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا کہ واٹس ایپ، سوشل میڈیا ایپلی کیشن اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے صارفین کو دھوکا دہی پر مبنی لنکس بھیجے جارہے ہیں۔
پی ٹی اے نے عوام کو خبردار کیا کہ یہ لنکس پی ٹی اے کے ڈیوائس آئیڈ ٹیکسیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم ( ڈی آئی آر بی ایس ) سے منسلک نہیں ہیں۔
پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ دھوکہ دہی پر مبنی میسجز میں صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ صارف کی سم ’مشکوک سرگرمیوں‘ میں ملوث پائی گئی ہے اور صارف کو دیے گئے لنک پر سِم کی تعداد چیک کرنے کو کہا جاتا ہے۔
اسی طرح ایک اور گمراہ کن پیغام کے ذریعے کہا جارہا ہے کہ ہے کہ فراہم کردہ لنک پر کلک نہ کرنے کی صورت میں صارف کی فون رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کی جانب خبردار کیا گیا کہ ایسے گمراہ کن پیغامات پر عوام توجہ نہ دیں، لنک کلک کرنے کی صورت میں آپ کی ذاتی معلومات چوری کی جاسکتی ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا کہ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ نا معلوم نمبروں سے موصول ہونے والے لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور پی ٹی اےکے شکایت مینجمنٹ سسٹم پر رابطہ کریں۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کو جیل ٹرائل کے خلاف خصوصی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
اکتوبر
گزشتہ 72 گھنٹوں میں صیہونی حکومت کے 41 ہتھیار تباہ
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:قسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ 72 گھنٹوں میں
دسمبر
عراقی مظاہرین نے ترک سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: بدھ کی دوپہر تھی کہ مقامی ذرائع نے شمالی
جولائی
پوپ کی معافی کے بعد کینیڈا کے چرچ کا نیا جنسی اسکینڈل
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: عالمی کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس کے کینیڈا کے
اگست
پی ٹی آئی کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کا الزام؛ تحقیقات شروع
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سوشل میڈیا پر اداروں کے
جولائی
امریکہ ہم سے باہمی احترام کی بنیاد پر بات کرے: چین
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ
اپریل
صیہونی ریاست اور فرانس کے درمیان شدید کشیدگی
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے
اپریل
مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی کی ویڈیوز کا راز
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب
جولائی