?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ وہ شہری جو اپنی سم کارڈز بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں اگلے سال سے فی سم 200 روپے چارجز دینے ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے چارجز کا اطلاق ملک بھر میں (بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر) یکم جنوری 2024 سے ان سم کارڈز پر ہوگا، جو 6 ماہ سے کم مدت میں صارفین کے استعمال میں ہیں۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو 31 دسمبر تک بغیر کسی چارجز کے سم واپس کرنے یا ان کو خارج کرنے کا وقت مہیا کیا ہے، مزید بتایا کہ ایسا کرنے سے صارفین سم بند کرانے کے چارجز سے بچ جائیں گے اور سم کارڈز کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے تعاون فراہم کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ ان کیسز پر ایک دفعہ چھوٹ دی جائے گی، جہاں صارفین کے علم میں لائے بغیر یا ان کی اجازت کے بغیر غیر قانونی سمز جاری کی گئی ہیں۔
ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے اس فیصلے سے تمام ٹیلی کام صارفین کو بلا تعطل معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے قومی سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے پُر عزم ہے۔
موبائل استعمال کرنے والے صارفین اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم کی حیثیت کی تصدیق cnic.sims.pk کی ویب سائٹ پر یا اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر میسج بھیج کےکر سکتے ہیں۔
یہ قدم 2016 میں شروع ہونے والے ایک مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد موبائل آپریٹرز کی جانب سے بے دریغ مفت سم کارڈز کی فراہمی اور ان کے غلط استعمال سے متعلق خدشات کو دور کرنا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے فراہم کردہ دستاویز میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ کچھ صارفین جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر اپنی سمز غیر متعلقہ شخص کو اکثر مالی فوائد حاصل کرنے کے لیے دے دیتے ہیں، ان سمز کو شناخت کے بعد استعمال کرنے والے بند کر دیتے ہیں جس سے وہ منقطع ہوجاتی ہے، اس چکر کو دوبارہ دہراتے ہوئے یہ صارفین مختلف افراد سے دوبارہ سم حاصل کرلیتے ہیں۔
گزشتہ سال نومبر میں پی ٹی اے نے 4 موبائل آپریٹرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا، جس میں سم کو ڈس اون کرنے کے چارجز کے حوالے سے مشاورت کی گئی، جاز، ٹیلی نار اور زونگ نے 200 روپے سے 500 روپے کے درمیان رکھنے کی تجوز دی، جبکہ یو فون نے چارجز یکساں رکھنے کی حمایت کی۔
پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ فراڈ کرنے والے افراد مفت سم بند کرنے کے عمل سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، کیونکہ وہ با آسانی نئی سم حاصل کر لیتے ہیں۔
پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ صارفین کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ غیر متعلقہ سمز کے حوالے سے ان کے خدشات دور کریں کیونکہ ایسے صارفین کو ایسی سمز کی ملکیت تسلیم نہ کرنے کی قیمت نہیں دینی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی ، فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
اگست
حماس کی طاقت کے بارے میں امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اندازہ
جنوری
امریکی ذہنیت پر سرد جنگ کا غلبہ
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرین جنگ پر چین کے
مارچ
امریکی جمہوریت جعلی ہے اور ایک فیصد اقلیت کے لیے ہے: چین
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو امریکی جمہوریت
جون
ای سی سی نے وزارت دفاع کیلئے4، داخلہ کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی
?️ 3 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت
اکتوبر
کیا میکرون پارلیمانی انتخابات میں جیت پایئں گے؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نئے پارلیمانی انتخابات کروا کر اپنے مرکزی
جون
امریکی شہر سولون میں پہلی مسجد کا افتتاح
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:امریکہ کے شیگرین اسلامک سنٹر نے اس ملک کی ریاست اوہائیو
نومبر
شام میں امریکی افواج کے سب سے بڑے اڈے میں خوفناک دھماکے
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے صوبہ دیر الزور شہر میں واقع العمر آئل فیلڈ
ستمبر