🗓️
نیویارک( سچ خبریں) ’کال آف ڈیوٹی‘ نے کمپیوٹر اور اسمارٹ فون پر کھیلے جانے والے گیم ورلڈچیمپئن شپ کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا،انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کا آغاز رواں سال تین جون سے ہوگا، جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور فاتح ٹیم کو بیس لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے، جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 30 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے سال 2020 کی عالمی چیمپئن شپ منسوخ ہونے کے بعد اب 2021 کی لیگ کا اعلان کردیا، جس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کا آغاز رواں سال تین جون سے ہوگا، جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور فاتح ٹیم کو بیس لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے، جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 30 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
کال آف ڈیوٹی (سی او ڈی) نے وضاحت کی کہ رقم علاقائی امیدواروں اور ورلڈ چیمپئن شپ کے فاتحین میں تقسیم کی جائے گی۔کال آف ڈیوٹی کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے شیئر ہونے والی ٹوئٹ میں چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے حوالے سے شرائط و ضوابط شیئر کیے گئے ہیں۔
ان شرائط میں بتایا گیا ہے کہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی کی عمر کم از کم 18 سال یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔ کھلاڑی ’ کال آف ڈیوٹی ‘ کو چلانے والے کسی بھی موبائل فون کے ساتھ مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
اس ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں اہل کھلاڑی اکیلے یا کسی ٹیم کا حصہ بن کر پہلے چار ہفتے تک حصہ لے سکتے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے کھلاڑی کے پاس 10 رینکڈ میچز میں سے مجموعی طور پر 60 پوائنٹس کا ہونا لازمی ہے۔
دوسرے مرحلے میں کامیاب ہونے والی 250 سرفہرست ٹیموں کو تیسرے مرحلے میں بھیجا جائے جسے ضلعی کوالیفائرز راؤنڈز کا نام دیا گیا ہے۔ اس سےاگلے مرحلے میں جانے کے لیے کھلاڑیوں کو 30 میچز جیتنا لازمی ہیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے اہم پیغام
🗓️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ کے ترجمان نے
مئی
جنرل باجوہ کے کہنے پر اپنی ’حکومتیں‘ گرائیں، عمران خان
🗓️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اپریل
ترکی میں پانچ سال قبل کی ناکام بغاوت کے اثرات ابھی بھی باقی
🗓️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے پانچ سال قبل ناکام بغاوت کی تحقیقات
مارچ
جس ملک کی اداکارہ اسی ملک میں ہمشکل لڑکی کے چرچے
🗓️ 27 فروری 2021 ممبئی{سچ خبریں} دنیا بھر میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات ایسی
فروری
یورپین سخت سردی کے منتظر رہیں: بریل
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بریل
ستمبر
مغرب قرآن جلانے کی حمایت کیوں کرتا ہے؟
🗓️ 21 اگست 2023سچ خبریں:سویڈش حکومت نے اسلامی مقدس مقامات کے خلاف ایک اور مجرمانہ
اگست
خبردار جو گھر سے باہر نکلے !
🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب عزالدین
اکتوبر
مصر بھی گیا امریکہ کے ہاتھ سے
🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ مصر نے روس
اگست