🗓️
ماسکو: (سچ خبریں) انسانوں کے 900سال تک زندہ رہنے کا دعویٰ کرنے والے ممتاز روسی سائنسدان ڈاکٹر الیگزینڈر کدریوتسیف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
دی مرر کے مطابق ڈاکٹر الیگزینڈر کو ان کے حیران کن نظریات کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ایک وقت تھا جب انسان900سال سے تک عمر پاتے تھے مگر ہمارے آباﺅ جداد کے گناہوں کی وجہ سے ہماری عمریں کم ہو گئیں۔ڈاکٹر الیگزینڈر رشین اکیڈمی آف سائنسز واویلوف انسٹیٹیوٹ آف جنرل جنیٹکس کے سربراہ تھے۔ روس کی وزارت تعلیم کی طرف سے انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم ان کے مذہبی عقائد کو اس کی وجہ بتایا جارہا ہے۔
گزشتہ سال مارچ میں روس کے شہر منسک میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الیگزینڈر نے اپنے ان نظریات کا کھل کر اظہار کیا تھا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ ”ماضی بعید میں ہمارے آباﺅاجداد کی عمریں سینکڑوں سال ہوتی تھیں۔ تاہم ان کے گناہوں کی وجہ سے جدید انسان کے اندر جینیاتی بیماریاں آ گئیں، جن کے سبب ہماری عمر کم ہو گئی۔ 7ویں نسل تک کے بچے اپنے باپوں کے گناہوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ “
انہوں نے کہا کہ ” ہمارے گناہ ہمارے جینز پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ اگر ہمارے گناہوں سے ہمارے جینز میں کوئی میوٹیشن آتی ہے تو وہ ہماری نسلوں کو منتقل ہوتی ہے جس کے سبب ہماری نسلیں مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔اگر آپ صحت مند نسلیں چاہتے ہیں تو بری عادتوں اور گناہوں سے بچیں۔ “
مشہور خبریں۔
ایران امریکا سمیت کسی بھی مغربی طاقت کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا: ایرانی سپریم لیڈر
🗓️ 3 مئی 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے
مئی
اسلام آباد: دہشت گردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع
🗓️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے
جولائی
ہمیں ایران کے ایٹمی ایجنسی جائزے پر بھروسہ ہے: واشنگٹن
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی
جون
وی پی این کا استعمال ’غیراسلامی قرار‘ دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو تنقید کا سامنا
🗓️ 17 نومبر 2024 سچ خبریں: ڈیجیٹل حقوق کے لیے کام کرنے والی شخصیات اور
نومبر
شنگھائی تعاون تنظیم سے چین کا اہم مطالبہ
🗓️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: چین کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے
جولائی
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
🗓️ 15 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر
جون
خلیل الحیہ کا غزہ کے خلاف ٹرمپ کے معاندانہ منصوبے کی ناکامی پر زور
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: تحریک حماس کے رہنماؤں میں سے ایک خلیل الحیہ نے
فروری
والد کے ساتھ میرے بہت خراب تعلقات تھے، اذان سمیع خان
🗓️ 16 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے اپنے والد
اکتوبر