مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی

مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی

?️

میڈرڈ(سچ خبریں)ایک ہسپانوی کمپنی نے مریخ پر انسانوں کا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی ہے ، ہسپانوی تعمیراتی کمپنی نے سرخ سیارے پر ڈھائی لاکھ انسانوں کے لیے شہر بسانے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے  تاہم یہ تحقییق ابھی سامنے نہیں ہو سکی کہ انسان کو وہاں کس قسم کے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق مریخ پر پہلا شہر بسانے کی تیاری شروع کر دی گئی، ہسپانوی کمپنی ابیبو اسٹوڈیو نے نووا شہر کا منصوبہ متعارف کرایا ہے جو مریخ ہی پر موجود خام مال سے تعمیر کیا جائے گا۔ڈھائی لاکھ شہریوں کو سرخ سیارے پر بسانے کے لیے گھروں کو پہاڑ کے پہلو میں افقی کی بجائے عمودی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، شہر کا یہ ڈیزائن ماحولیاتی دباؤ اور تابکاری کے اثر کو کم کرے گا۔

تعمیراتی کمپنی مریخ پر پائی جانے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ، پانی اور قدرتی وسائل سے گھروں کو تعمیر کرنے میں مدد لے گی۔مریخ پر تعمیر اس شہر میں گھر، دفاتر اور سبزہ زار وغیرہ سبھی ایسے مقامات ہوں گے جو زمین پر ہوتے ہیں، تاہم یہ تحقیق ابھی نہیں ہو سکی ہے کہ انسان کو وہاں کس قسم کے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس شہر میں سبز رنگ کے گنبد تعمیر کیے جائیں گے، جنھیں سبزیاں اگانے کے لیے تجربات اور سیر تفریح کے لیے استعمال کیا جائے گا، خوراک کا بنیادی ذریعہ فصلیں اگانا ہوگا۔زمین سے مریخ کے لیے شٹل سروس ہر 26 ماہ بعد چلے گی، جو 3 ماہ تک اپنا سفر جاری رکھے گی، اور مریخ پر جانے کے لیے یک طرفہ ٹکٹ 3 لاکھ ڈالر ہو سکتا ہے۔تاہم 2054 تک مریخ پر تعمیراتی کام شروع ہونے کا امکان نہیں ہے اور وہاں آباد کاری 2100 سے پہلے ممکن نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ کمبرلی چیٹل، جنہوں نے اس سے

مصر اور ترکی کے مابین کشیدگی میں کمی، حماس نے خیرمقدم کردیا

?️ 2 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں) مصر اور ترکی کے مابین جاری کشیدگی میں کمی

اسرائیل غزہ میں خوراک و دوا کی ترسیل روک رہا ہے:اقوام متحدہ کا انتباہ   

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نے کہا ہے

صیہونی حکومت کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے خلاف ترک اخبار کا احتجاج

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت آ نکارا میں ان دنوں بہت سے سیاستدان

صہیونیوں اور امریکہ کی غزہ پٹی کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو نافذ کرنے کی کوششیں  

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیر خزانہ نے تل ابیب اور واشنگٹن

کرپٹ اشرافیہ اگلے آرمی چیف آرمی کے انتظار میں ہے

?️ 2 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں حماس کے دو لیڈر گرفتار

?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے آج صبح مغربی کنارے میں حماس کے

عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے ،علیمہ خان

?️ 12 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے