🗓️
نیویارک (سچ خبریں)مائکرو سافٹ نےویڈیو گیم کینڈی کرش کو خریدنے کا اعلان کر دیا جو کچھ عرصہ قبل تک مقبول ترین ویڈیو گیم کے طور پر ظاہری ہوئی اور صارفین کی جانب سے اسے بہت پسند کیا گیا، کینڈی کرش کی ملکیتی گیمنگ کمپنی کو ملازمین کے ساتھ بدسلوکی اور غیر مساوی تنخواہ کے الزامات کا سامنا ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے گیمنگ کمپنی ایکٹیویژن بلیزرڈ کو 68.7 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کال آف ڈیوٹی اور کینڈی کرش جیسی بلاک بسٹر گیمز تک رسائی ممکن ہوگی۔
نقد ادائیگی میں ہونے والی اس ڈیل کے ذریعے مائیکرو سافٹ کو موبائل گیمنگ میں تیزی سے پیش رفت اور میٹا ورس یعنی ورچوئل ماحول کی تیاری کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ایکس باکس گیمنگ سسٹم بنانے والی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ایکٹیویژن کو خریدنے کا اعلان منگل کو کیا تھا۔
دوسری جانب گیمنگ کمپنی کو ملازمین کے ساتھ بدسلوکی اور غیر مساوی تنخواہ کے الزامات کا سامنا ہے۔مائیکرو سافٹ کے سربراہ ستیا نڈیلا نے سرمایہ کاروں کے ساتھ کانفرنس کال میں کہا کہ آرگنائزیشن کا کلچر ان کی اولین ترجیح ہے اور ایکٹیویژن بلیزرڈ کے لیے بھی اہم ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے کمپنی کے کلچر کو بہتر کریں۔
گیمنگ کمپنی ایکٹیویژن نے گزشتہ سال انکشاف کیا تھا کہ امتیازی سلوک کی شکایات پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن، کمپنی کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ایکٹیویژن بلیزرڈ کے سربراہ بوبی کوٹک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اپنی ٹیم کے ہمراہ کمپنی کے کلچر کو مضبوط کرنے اور کاروباری ترقی میں تیزی لانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔
مشہور خبریں۔
مستقبل میں بھی افغان امن کے لیے کام کرتے رہیں گے: فیض حمید
🗓️ 4 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی
ستمبر
ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کے لیے تیار ہوں:وزیر اعظم عمران خان
🗓️ 9 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمعہ کو خیبر
مارچ
مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں پر فلسطینیوں کا حملہ
🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: آرین الاسود استقامتی گروپ نے اعلان کیا ہے
دسمبر
عمران خان جن پر حکومت گرانے کا الزام عائد کرتا رہا انہی سے مدد مانگ رہا ہے، خواجہ آصف
🗓️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مارچ
انڈونیشیا میں مہنگائی بڑھتی ہوئی
🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: انڈونیشیا میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران
جنوری
چار ملین یوکرینی شہریوں کو بجلی تک رسائی نہیں:زیلینسکی
🗓️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے کہا کہ بجلی کی فراہمی پر پابندیوں
اکتوبر
صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟
🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ
جنوری
سندھ کے اعلی افسران کرپشن ریفرنسز میں مقدمات کی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں
🗓️ 8 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) سابق چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی
نومبر