🗓️
نیویارک (سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت ایپ اسکائپ کو زیادہ مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی تھی جبکہ کورونا وائرس کے دوران ویڈیو کالنگ کی شرح میں اضافہ بھی ہوا ہے جس کی وجہ سے کمپنی نے ایپ کے متعدد فیچر میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
گو کہ اسکائپ کا اصل مقصد ویڈیو کالنگ ہے تاہم کورونا وائرس کے دوران جب ویڈیو کالنگ کی شرح میں اضافہ ہوا تو زوم، گوگل میٹ اور میسنجر رومز کے صارفین کی تعداد بڑھ گئی اور اسکائپ کو بہت کم استعمال کیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ٹیلی کمیونی کیشن ایپ اسکائپ میں ایک بڑی تبدیلی نیا گرڈ ڈسپلے ہے جس میں کال میں شامل تمام افراد کو ایڈ کیا جاسکے گا چاہے ویڈیو آف ہی کیوں نہ ہو، مگر تمام شرکا کو دیکھنا ممکن ہوگا۔
اسکائپ میں نئی تھیمز اور لے آؤٹس کی جدت بھی لائی جارہی ہے جس کے ذریعے کالنگ یوزر انٹرفیس کے لیے نئے آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکائپ میں تبدیلیوں کے بعد صارفین زیادہ بڑی گیلری، ٹوگیدر موڈ، گرڈ ویو اور اسپیکرو ویو کے ساتھ کونٹینٹ ویو کا انتخاب کرسکیں گے جب کہ موبائل ورژن میں سائیڈ پینل، رنگا رنگ تھیمز اور ریفریش آئیکونز کا اضافہ کیا جاسکے گا۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسکائپ کے اینڈرائیڈ ورژن کی پرفارمنس میں نئی اپ ڈیٹس کے بعد لگ بھگ 2 ہزار فیصد بہتری آئے گی جبکہ ڈیسک ٹاپ ورژن میں 30 فیصد تک بہتر ہوگی۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوج کے دو لاجسٹک قافلوں کو نشانہ بنایا گیا
🗓️ 10 فروری 2022سچ خبریں: آج کو عراق میں امریکی فوج کے دو لاجسٹک قافلوں
فروری
ڈنمارک کے دارالحکومت کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ کوپن ہیگن میں آج ہونے
جولائی
میکرون اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کن مقاصد کو حاصل کر رہے ہیں؟
🗓️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مشرق وسطیٰ کا دورہ اور
دسمبر
انسٹاگرام ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ممکن
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: حال ہی میں فوٹو شئیرنگ ایپلی کیپشن انسٹاگرام کے سربراہ
نومبر
دنیا کو امریکہ کے حیاتیاتی خطرات
🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ کی اپنے ملک کے اندر متعدد حیاتیاتی تجربہ گاہوں جیسے
جنوری
63% اسرائیلی طلباء نے تعلیم چھوڑی
🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: پیر کے روز Ma’ariv اخبار کی طرف سے شائع ہونے
نومبر
سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں:جمعہ کی شام کو صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مشرق
اگست
مشرقی یمنی صوبوں کو جنوبی سعودی عرب کے ساتھ الحاق کا انکشاف
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے حال ہی میں
مئی