مائیکروسافٹ نے کام کی جگہوں پر اے آئی کی نگرانی کیلئے ٹریکر متعارف کرادیا

?️

سچ خبریں: مائیکروسافٹ کا مانناہے کہ کام کی جگہ پر صرف انسانوں کو ہی انتظام کی ضرورت نہیں ہوتی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو بھی ایک مینیجر چاہیے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سافٹ ویئر کمپنی نے ’مائیکرو سافٹ ایجنٹ 365‘ کا اعلان کیا، جو اس کے صارفین کو اُن 1.3 ارب ایجنٹس کی نگرانی کے قابل بنائے گا جن کے بارے میں مائیکروسافٹ کا اندازہ ہے کہ وہ 2028 تک دفتری کام خودکار کر رہے ہوں گے۔

ایجنٹس مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ایسے پروگرام ہوتے ہیں جو انسانوں کی جانب سے مختلف کام انجام دیتے ہیں، مائیکروسافٹ اور دیگر کمپنیاں اس قسم کے ایجنٹ سافٹ ویئر کو تیزی سے مارکیٹ کر رہی ہیں۔

کچھ صارفین نے کوڈ جنریشن جیسے کاموں کے لیے اِن سسٹمز کو کامیابی سے استعمال کیا ہے، جب کہ دیگر اسے نافذ کرنے میں مشکلات کا شکار ہوئے ہیں، جس سے اس شعبے میں ممکنہ خلا کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے مطابق، جس طرح آئی ٹی عملہ دیکھ سکتا ہے کہ کون کمپنی کے نیٹ ورک پر موجود ہے اور وہ کن وسائل تک رسائی رکھتا ہے، اسی طرح اس کا نیا سافٹ ویئر اے آئی ایجنٹس کی نگرانی کے لیے بھی ایسے ہی کنٹرول فراہم کرے گا۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام آئی ٹی اہلکاروں کو ’باغی‘ ایجنٹس کو الگ (قرنطینہ) کرنے اور مجاز ایجنٹس کو مختلف پیداواریت کے ٹولز فراہم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب حکومت کا لاہور میں 10 رمضان ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ

?️ 15 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کا رمضان المبارک کے دوران عوام کو

شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی حملہ

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس نے شام کے شہر ادلب میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں

صہیونی منظر نامہ، نہ جنگ، نہ جنگ بندی

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:جنگ کو 100 دن گزر چکے ہیں، کیا تل ابیب کی

حکومت کی توجہ برآمدی صنعتوں کے لیے سرمایہ کاری بڑھانے پر ہے: وزیر اعظم

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زراعت کو

زلنسکی کاسہ گدائی لیے پھر یورپ کے قدموں میں گرنے کو تیار

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: یوکرینی حکومت کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ اس

نواز شریف کی ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر سخت تنقید

?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایک

مغربی کنارے میں آتش فشاں فعال

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں سمر ٹینٹ کے نام سے

آئینی ترمیم نے پاکستان کی جمہوریت پر شب خون مارا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 21 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے