فیس بک کا مونیٹائزیشن کے لیے سخت شرائط کا اعلان

?️

سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ پلیٹ فارم پر دوسروں کی ویڈیو، تصاویر یا تحریری مواد چوری کرکے بار بار شیئر کرنے والے اکاؤنٹس پر سخت کارروائی کی جائے گی، ایسے اکاؤنٹس کی مونیٹائزیشن ختم کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ اقدام کا مقصد صارفین کے نیوز فیڈز میں سپیم (spam) مواد کی بھرمار کو کم کرنا اور اصل تخلیق کاروں کو فروغ دینا ہے۔

میٹا نے پیر کو جاری کردہ بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ایسے اکاؤنٹس جو بار بار دوسروں کا مواد بغیر اجازت استعمال کرتے ہیں، ان کی فیس بک سے کمائی (monetization) کی سہولت معطل کر دی جائے گی اور ان کی پوسٹس کی رسائی بھی محدود کر دی جائے گی۔

میٹا کے مطابق جب فیس بک کے سسٹمز نقل شدہ ویڈیوز کو شناخت کریں گے تو ان کی رسائی کم کر دی جائے گی تاکہ اصل ویڈیو کے تخلیق کار کے ویوز متاثر نہ ہوں۔

کمپنی یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ کس طرح اصل تخلیق کار کو کریڈٹ دیا جا سکتا ہے، جس کے لیے ایک ایسا فیچر بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جس میں ناظرین کو اصل مواد کے لنک پر لے جایا جائے گا۔

میٹا نے بتایا کہ یہ نئی پالیسیز آئندہ مہینوں میں مرحلہ وار نافذ کی جائیں گی، تاہم انسٹاگرام یا تھریڈز پر اس قسم کی تبدیلیوں کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا گیا۔

فیس بک کی یہ تبدیلی ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد اسپیم کی روک تھام اور اصل مواد کو زیادہ نمایاں بنانا ہے، صرف 2025 کی پہلی ششماہی میں، فیس بک نے پانچ لاکھ سے زائد ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جو اسپیمی رویے یا جعلی انگیجمنٹ میں ملوث تھے۔

میٹا نے واضح کیا کہ یہ اقدامات صرف ”unoriginal content“ یعنی غیر اصل مواد کو نشانہ بنائیں گے، وہ تخلیق کار جو کسی ویڈیو پر تبصرہ، ردعمل یا منفرد انداز میں کچھ نیا شامل کرتے ہیں، ان پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کمپنی نے تخلیق کاروں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کسی مواد کو دوبارہ شیئر کرتے ہیں تو اس میں بامقصد ترمیم، وائس اوور یا تبصرہ شامل کریں تاکہ وہ ضوابط کی خلاف ورزی سے بچ سکیں، اس کے علاوہ واضح واٹرمارک یا کسی دوسرے پلیٹ فارم سے نقل شدہ مواد سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے قبل سخت حفاظتی اقدامات

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں

زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

?️ 6 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر

حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر ا پنایاہے ، احسن اقبال

?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی

لڑکی، لڑکے پر تشدد، IG اسلام آباد نے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی

?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے کو

بپی لہری نے اپنی  صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی

?️ 22 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری نے اپنی صحت

اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ عظمی بخاری

?️ 18 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

مقبوضہ علاقوں میں خانہ جنگی کے بارے میں صیہونی پولیس کا انتباہ

?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 12 سے شائع ہونے والے ایک بیان

کورونا ختم نہیں ہونے والا:عالمی ادارۂ صحت

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:دنیا بھر میں ایک بار پھر کورونا کے بڑھتے کیسز پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے