فیس بک پر ’لوکل اور ایکسپلور‘ ٹیب کی آزمائش

?️

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک پر متعدد نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی، جنہیں کامیاب آزمائش کا بعد ویب سائٹ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

میٹا کے مطابق فیس بک پر ’لوکل اور ایکسپلور‘ نامی ٹیبز کی آزمائش کی جا رہی ہے، ساتھ ہی میں ویب سائٹ پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سرچ کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اے آئی کو بہتر بنائے جانے کے بعد میٹا اے آئی کے تحت پوسٹس، اکاؤنٹس اور دیگر معلومات کو فیس بک پر تلاش کرنا آسان ہوجائے گا، علاوہ ازیں اسی ٹول کے تحت فیس بک پر اے آئی کی مدد سے کیے گئے کمنٹس کو بھی تلاش کیا جا سکےگا۔

کمپنی کے مطابق فیس بک پر ’لوکل ٹیب‘ کی آزمائش بھی شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین کو ان کی لوکیشن کے حساب سے مواد دکھایا جائے گا۔

اس فیچر کے تحت ہر شہر، خطے، ملک اور صوبے کے صارفین کو اپنے علاقے کا مواد زیادہ نظر آنے لگے گا۔

میٹا نے بتایا کہ لوکل ٹیب کے لیے فیس بک کے دیگر حصوں جیسے مارکیٹ پلیس، لوکل گروپس اور ایونٹس سے مواد اکٹھا کرکے اسے ٹیب کا حصہ بنایا جائے گا۔

اسی طرح فیس بک پر ’ایکسپلور‘ نامی ٹیب کی آزمائش بھی شروع کردی گئی۔

یہ انسٹاگرام ایکسپلور جیسا فیچر ہے، جس میں دکھائی جانے والی فوٹوز، ویڈیوز اور دیگر مواد کو صارف کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر دکھایا جائے گا۔ اس ٹیب پر کلک کرکے صارفین مختلف طرح کا مواد دیکھ اور تلاش کر سکیں گے۔

علاوہ ازیں فیس بک میسینجر میں کمیونٹیز کے فیچرز کو بھی پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

مشہور خبریں۔

جنید خان بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ اور ارجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

?️ 14 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار و گلوکار جنید خان نے بھارتی گلوکار

اسرائیل نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو قبولیت سے پہلے ہی سبوتاژ کر دیا

?️ 3 اکتوبر 2025اسرائیل نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو قبولیت سے پہلے ہی سبوتاژ

وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

?️ 6 فروری 2022بیجنگ(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے اسٹیٹ کونسلر

بائیڈن کا دورہ سعودی عرب ایک معما

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:تقریباً ایک ماہ سے امریکی صدر جو بائیڈن کا سعودی عرب

نیتن یاہو نے ہم سے سب کچھ چھین لیا: اسرائیلی صحافی

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیتن یاہو نے اپنی 75ویں سالگرہ اپنی رہائش گاہ پر

صیہونیوں کی مغربی پٹی کو مکمل طور پر ہڑپ کرنے کی کوشش 

?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار عقل صلاح نے خبردار کیا ہے کہ

غزہ سے لبنان تک صیہونیوں کی غلط فہمی

?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی غلط فہمی کو دورکرتے ہوئے

عالمی ہڑتال کا پیغام: غزہ تنہا نہیں ہے۔ جرم بند کرو

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور عالمی تحریکوں کی طرف سے فلسطین اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے