🗓️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے غیر تصدیق شدہ مواد شیئر کرنے والے صارفین کو آخری وارننگ دے دی۔غیر تصدیق شدہ خبریں شیئر کرنے والے صارف کی پوسٹ کو نیوز فیڈ پر سب سے آخر میں کردیا جائے گا تاکہ دیگر صارفین کی تک رسائی نہ ہوسکے۔
فیس بک کی جانب سے صارفین کے لیے ایک تنبیہ پیغام جاری کیا گیا ہے ، جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ مواد شیئر کرنے سے گریز کریں۔فیس بک نے تمام صارفین کو مطلع کیا کہ اگر وہ اپنی ٹائم لائن پر جعلی خبریں شیئر کریں گے تو پھر کچھ بھی شیئر نہیں کرسکیں گے کیونکہ اُن کے اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
کمپنی نے بتایا کہ ’اب تسلسل کے ساتھ جعلی خبریں یا غیر مصدقہ مواد شیئر کرنے والے صارفین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔فیس بک نے جعلی خبر یا غیر مصدقہ مواد کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’کرونا ویکسین، کوویڈ 19، یا دیگر کسی بھی موضوع سے متعلق خبر کو شیئر کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی‘۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ’جدید سسٹم کی مدد سے تمام اکاؤنٹس پر نظر رکھی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے کی شیئرنگ بند یا اکاؤنٹ بلاکر کردیا جائے گا‘۔فیس بک نے یہ بھی بتایا کہ ایک ایسے سسٹم پر کام جاری ہے جس کی مدد سے صارف کو نوٹی فکیشن کے ذریعے خبر کے درست یا غلط سے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم، نیفتالی بینیٹ نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبہال لیا
🗓️ 14 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے انتہاپسند اور فلسطینیوں کے
جون
ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا
🗓️ 8 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں) ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس اعشق اعوان
ستمبر
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ
🗓️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی
نومبر
یمن کے ساتھ صیہونی دشمنی کے پس پردہ مقاصد
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی یمن کی تحریک انصار اللہ کی فوجی طاقت میں اضافے
اگست
برداشت کی جنگ
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:کل اپنے 40ویں دن میں داخل ہو رہا ہے اور ابھی
نومبر
روس میں کوئی بھی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا: پیسکوف
🗓️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس میں
مارچ
منظم شیطانی مافیا(12) بین الاقوامی سطح پر آل سعود کی ذلت
🗓️ 24 فروری 2023سچ خبریں:اگرچہ آل سعود کی خباثت پر مبنی خارجہ پالیسی کے بہت
فروری
نصر اللہ نے جنوب لبنان میں ایک اور اسرائیلی ڈرون گرایا:عطوان
🗓️ 2 اکتوبر 2021جمعرات کی سہ پہر لبنان میں حزب اللہ نے ایک بیان جاری
اکتوبر