?️
نیویارک (سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے میسنجر میں صارفین کے لئے کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے، یہ فیچرز بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کراوائے جائیں گے فی الحال محدود صارفین کو وائس یا ویڈیو کالز کی سہولت فیس بک ایپ میں دستیاب ہوگی۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی مین ایپ میں میسنجر کے چند اہم فیچرز کو شامل کیا جارہا ہے۔فیس بک نے میسنجر کے اہم ترین فیچرز یعنی وائس اور ویڈیو کالنگ کو اپنی مین ایپ کا حصہ بنا دیا ہے اور یہ یقیناً فیس بک صارفین کے لیے بہت بڑی سہولت ہوگی۔
فی الحال محدود صارفین کو وائس یا ویڈیو کالز کی سہولت فیس بک ایپ میں دستیاب ہوگی جو بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کروائی جاسکتی ہے۔میسنجر کے پراڈکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر کونر ہیز نے بتایا کہ فیس بک ایپ کا یہ نیا فیچر تو فی الحال ٹیسٹ ہے مگر اس سے صارفین کو فیس بک کی مین ایپ اور میسنجر سروس کو بار بار کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
فیس بک نے مسینجر کو الگ کر کے صارفین کو اپنے موبائل فون میں پرائیوٹ میسنجر کے لیے ایک نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ اب وائس اور ویڈیو کالز کی آزمائش کمپنی کی جانب سے فیس بک ایپس اور سروسز کو مدغم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
کونر ہیز نے بتایا کہ فیس بک نے میسنجر کو خود مختار ایپ کی بجائے ایک سروس کے طور پر دیکھنا شروع کردیا ہے۔یعنی میسنجر ٹیکنالوجی پر مبنی وائس اور ویڈیو کالز فیس بک کے دیگر پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام، اوکیولس اور پورٹل ڈیوائسز کا بھی حصہ بن سکے گی۔کونر ہیز کے مطابق وقت کے ساتھ آپ زیادہ تبدیلیوں کو دیکھیں گے اور میسنجر سب کو جوڑنے کا کام کرنے والی ایپ ہوگی۔


مشہور خبریں۔
قدس میں صیہونی خطرناک منصوبہ E1 کی حقیقت
?️ 21 اگست 2025قدس میں صیہونی خطرناک منصوبہ E1 کی حقیقت صیہونی کابینہ نے مشرقی
اگست
صیہونی حکومت کی بربریت کے خلاف امریکی قانون سازوں کا احتجاج
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے میں ترک نژاد امریکی شہری
ستمبر
عراق میں اسرائیلی جاسوس کے تبادلے کے لیے مذاکرات جاری
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: واللا نیوز ویب سائٹ نے اس حوالے سے خبر دی
فروری
پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرہ طلبہ کیلئے فیس معافی پر غور
?️ 18 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ
ستمبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی، وزیرخزانہ
?️ 16 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں
اکتوبر
مشی خان کی ڈیٹنگ ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر سخت تنقید
?️ 17 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے ڈیٹنگ
ستمبر
بجٹ پر بلاوجہ تنقید نہ کی جائے: وزیر خزانہ
?️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا
جون
غزہ کی جنگ بند ہونے تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا: ابوزہری
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:حماس تحریک کے سربراہ سامی ابو زھری نے کہا کہ غزہ
جنوری