🗓️
نیویارک (سچ خبریں) دنیا بھر میں سرچنگ کے لیے استعمال ہونے والے گوگل سرچ انجن کے براؤزر "کروم” میں صارفین کے لئے 3 زبردست فیچرز متعارف کرا دیے گئے ہیں جن سے سرچنگ میں مزید آسانی پیدا ہوگئی اور صارفین مزید آسانی کے ساتھ سرچ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
گیجٹس ناؤ ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گوگل نے کروم براؤزر میں تین ایسے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن سے استعمال کنندگان کے لیے لطف اندوز ہوں گے۔فیچرز میں "سینڈ لنکس”، "ٹیب سرچ” اور "نیو بیک گراؤنڈ اینڈ کلر” شامل ہیں۔
جیسا کہ نام سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے استعمال کنندہ کروم سے براہ راست کسی دوسرے کو لنک ارسال کر سکے گا۔ تاہم اس فیچر سے ارسال کرنے والا لنک میں موجود مخصوص مواد کو ہائی لائٹ بھی کر سکے گا۔ لنک وصول کرنے والا کلک کرتے ہی لنک کے ہائی لائٹ مواد تک پہنچ جائے گا۔
بعض اوقات استعمال کنندہ کے کروم براؤزر پر درجنوں ٹیبز کھلی ہوتی ہیں اور فوری طور پر مطلوبہ ٹیب کو سرچ کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے گوگل نے "ٹیب سرچ ” فیچر متعارف کرایا ہے جس سے استعمال کنندہ ٹیب کو سرچ کر کے باآسانی اس تک پہنچ جائے گا۔ مطلوبہ ٹیب کے لیے سرچ آئیکون پر اس کا (Keyword) ڈالنا ہوگا۔
گوگل نے کروم براؤزر کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے رنگ اور بیک گراؤنڈ فیچر کو متعارف کرایا ہے جس میں استعمال کنندہ اپنے براؤزر کا نہ صرف رنگ تبدیل کر سکیں گے بلکہ پس منظر کو بھی اپنی پسند کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر
🗓️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے
جنوری
موجودہ حکومت بھی ہمارے مسائل کے حل میں بے بس نظر آرہی ہے، اختر مینگل
🗓️ 23 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ
اکتوبر
صیہونی حکومت کی نئی کابینہ اور شام پر صیہونی حملوں میں تبدیلی
🗓️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:گذشتہ دو مہینوں کے دوران شام پر صیہونی حکومت کے حملے
دسمبر
امریکہ میں اسلحہ ساز کمپنیوں کی اربوں ڈالر کی آمدنی
🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: جیسا کہ امریکہ میں بندوق کے تشدد میں اضافہ ہوا
جولائی
بھارت کا نوآبادیاتی منصوبہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم شناخت کو مٹانے کی سازش ہے
🗓️ 27 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
مغربی کابل میں دھماکہ
🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:خبری ذرائع نے آج کابل کے مغرب میں کوٹ سانگی کے
نومبر
اسرائیلی فوج کی حکمت عملی میں شہریوں کا تحفظ شامل نہیں:روس
🗓️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب نے اسرائیلی فوج
مارچ
قومی اسمبلی کے اسپیکر واپڈا چیئرمین سے ملاقات کی
🗓️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین واپڈا
جولائی