وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی ۔ فضل الرحمان ہمارے ساتھیوں کے پاس مدد لینے کو چلے گئے، سارے گندے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ، ہم ایک ٹھوکر میں ماردیں گے۔

راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں شیخ رشید نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کو نشانے پر رکھا۔شیخ رشید نے دونوں جماعتوں کی قیادت پر تنقید کے دوران کراچی میں تعمیرات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گرائے جانے والے نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کا سہارا لیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان ہمارے ساتھیوں کے پاس مدد لینے کو چلے گئے، سارے گندے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ، ہم  ایک ٹھوکر میں ماردیں گے۔شیخ رشید نے دونوں جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیاست کے خاتمے کے دن ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان میں جوش ولولے سے منایا جارہا ہے، لال حویلی کا رشتہ سری نگر کے کال چوک سے ثابت کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پوری کوشش کررہا ہے کہ قوم کو مہنگائی سے نجات ملے۔

مشہور خبریں۔

بھارت نے بھی افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے تمام سفارتکاروں کو واپس بلالیا

?️ 17 اگست 2021کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان میں طالبان کے قبضے کے

صیہونی حکومت نےحماس کے سامنے قدم پیچھے کھینچے

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نےاعلان کیا ہے

مذاکرات، غزہ شہر میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کا احاطہ

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت، جس نے غزہ جنگ کے آغاز سے جنگ

دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں: وزیراعظم

?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دھماکے میں ملوث

تل ابیب اور دمشق سیکورٹی معاہدہ؛ اسرائیل کے دروازے سے طاقت کی تلاش

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: جیسے جیسے تل ابیب اور دمشق کے سیکورٹی معاہدے پر

ماضی میں شدید مالی مشکلات کا شکار ہونے والے بالی وڈ کے معروف اداکار

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ میں ستاروں کے لیے مالی مشکلات کا شکار

نیتن یاہو کا عرب امارات دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف ہوگیا

?️ 19 مارچ 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی ٹی وی چینل نے سنسنی خیز انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے