?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین نیا فیچر متعارف کروادیا۔ اس فیچر کے تحت واٹس ایپ چیٹ پر آرکائیو کا آپشن آگیا ہے جس کے تحت صارف آرکائیو کی ہوئی چیٹس کو دیکھ سکتا ہے۔
واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ایپ میں نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے تاہم حال ہی متعارف کروایا جانے والا فیچر وقت کی کمی میں صارفین کے کام آئے گا۔اس بار ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے آرکائیو سے متعلق ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
اس فیچر کے تحت واٹس ایپ چیٹ پر آرکائیو کا آپشن آگیا ہے جس کے تحت صارف آرکائیو کی ہوئی چیٹس کو دیکھ سکتا ہے۔اس نئے فیچر میں آرکائیو کی گئی چیٹس میں آنے والے نئے میسج کا نوٹی فکیشن نہیں آتا بلکہ آرکائیو کے آپشن پر میسجز کی تعداد لکھی ہوئی آ جاتی ہے۔ اینڈرایئڈ موبائل استعمال کرنے والے صارفین آرکائیو کے آپشن کو باآسانی ہٹا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے واٹس ایپ کو اوپن کریں اور اسکرین کی ٹاپ پر سامنے آنے والا آرکائیو کا آپشن دبائیں، اس سے تمام آرکائیو جیٹ کھل جائے گی۔اس کے بعد آرکائیو کے ساتھ ہی تین ڈاٹس بنے ہوئے نظر آئیں گے جس کو دبانے سے آرکائیو سیٹنگ کھل جائے گی۔
اب صارف آرکائیو سیٹنگ میں جا کر کیپ چیٹس آرکائیو کو ڈس ایبل کرتے ہی آرکائیو کا باکس چیٹ کے اوپر سے ہٹ جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی آرکائیو کیے گئے گروپس اور چیٹس میسج آتے ہی اسکرین پر سامنے آجائیں گے۔


مشہور خبریں۔
1986 میں شبوا کی جھڑپوں میں داعش اور اماراتی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: خدا کی مدد سے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں پچھلے
جنوری
غزہ سے لبنان تک صیہونیوں کی غلط فہمی
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی غلط فہمی کو دورکرتے ہوئے
اگست
صیہونیوں کا غزہ کے خلاف خودکش ڈرونز کا استعمال
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے غزہ کی پٹی کے خلاف خودکش ڈرونز
ستمبر
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں سے تعاون طلب
?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دوبارہ سر
جنوری
ترکی کے مختلف شہروں میں مزدوروں کا احتجاج
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: ترک کمپنیوں کے کارکنوں نےملک کے مختلف شہروں میں اپنے حالات
فروری
صیہونی شہریوں نے نیتن یاہو کا کیوں ناک میں دم کر رکھا ہے؟
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے جمعے کی شب لکھا کہ قیدیوں کے
جنوری
عمران خان نے محمود اچکزئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے
جون
خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا بلینکٹن کے نام خط
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن نے انتھونی بلینکٹن کے نام
مارچ