?️
سیئول: (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنے گھریلو برقی آلات میں نئی مصنوعی ذہانت کا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے آلات کے توانائی کے استعمال اور غذاؤں کے ضیاع کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ان نئے آلات میں فریج (جن میں نصب کئے گئے کیمرے غذاؤں کو سکین کریں گے) اور واشنگ مشین (جو توانائی کے کم استعمال کیلئے اپنے چکروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھیں گی) شامل ہیں، کمپنی اے آئی جیٹ بوٹ کومبو نام کا ایک نیا روبوٹ ویکیوم کلینر بھی متعارف کرائے گی جو پورے گھر میں گھوم سکے گا۔
سام سنگ ایگزیکٹو جونگ-ہی ہاں کے مطابق نئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کر سکتے ہیں۔
سام سنگ کی جانب سے یہ نئی اشیاء ایک ایسے وقت میں متعارف کرائی جا رہی ہیں جب ٹیکنالوجی کی دنیا خود میں مصنوعی ذہانت (جو کہ اس صنعت کا مستقبل قرار دیا جارہا ہے) کو ضم کرنے کی کوششوں میں مصروف العمل ہے لیکن اس ہی دوران مصنوعی ذہانت کے متعلق تحفظات (اس کو قابو کرنے اور صارفین کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے جیسے معاملات) میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
سام سنگ کے مطابق یہ نئے آلات ’اسٹرنجنٹ سام سنگ ناکس سکیورٹی اسٹینڈرڈ‘ کے ساتھ بنائے گئے ہیں جن کی سکیورٹی کی کمپنیوں نے منظوری دی ہے۔
فریج، روبوٹ ویکیوم اور دیگر اشیاء صارفین کے ڈیٹا کو انکرپٹ کرتی ہیں یعنی یہ اشیاء اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ تفصیلی تصاویر اور تھری ڈی نقشے ہیکرز کیلئے دستیاب نہ ہوں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی حملہ میں صہیونی قیدیوں کا ایک محافظ ہلاک
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: کتائب القسام کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ
اگست
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 15 مہینے کی کم ترین سطح پر
?️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر کر 15
مارچ
ڈینگی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے: شیخ رشید
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈینگی
اکتوبر
البنا اخبار لبنان: مزاحمت کو برقرار رکھنا ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: لبنان کے ایک اخبار نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت
نومبر
احد رضا میر کی تعلقات کی افواہوں پر وضاحت
?️ 21 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ
نومبر
انسانی امداد کے مرکزی راستے پر حملہ
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں: اسرائیل کی نسل پرستانہ جارحیت بحیرہ روم کے اوپر سے حلب
مارچ
ہندوستان غزہ کی نسل کشی میں صہیونیوں کا ساتھی کیوں بنا؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران
جولائی
پیلوسی کا سفر کوئی مفید عمل نہیں :تائیوانی شہری
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:ایک جرمن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تائیوانی شہریوں نے کہا
اگست