سیؤل( سچ خبریں) رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں جنوبی کوریا کی موبائل کمپنی سام سنگ نے 7 کروڑ 65 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کیے اور مارکیٹ میں اس کے حصص میں 22 فیصد اضافہ ہوا اس طرح سے سام سنگ الیکٹرانکس کارپوریشن لیمیٹڈ نے دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کی دوڑ میں ایک مرتبہ پھر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں سام سنگ کی فروخت، عالمی سطح پر کی جانے والی موبائل فونز کی مجموعی فروخت کا پانچواں حصہ ہے۔مارکیٹ ریسرچ فرم کینالس نے کہا کہ چین کی شیاؤمی کارپوریشن بھی فروخت کے حوالے سے موبائل کمپنیوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔
سال کی پہلی سہ ماہی میں شیاؤمی کے فونز کی فروخت 62 فیصد اضافے کے بعد بڑھ کر 4 کروڑ 90 لاکھ ہوگئی جبکہ اس کی حصص میں بھی 14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی معیشت مکمل طور پر بحال ہونے اور امریکا میں کورونا ویکسین کی مہم شروع ہونے کے بعد دنیا بھر میں موبائل فونز کی فروخت 27 فیصد اضافے کے بعد 34 کروڑ 70 یونٹس تک یونٹس تک پہنچ گئی۔
کمپنی کے مطابق گلیکسی ایس 21 اسمارٹ فون سیریز کی زیادہ فروخت کی وجہ سے سام سنگ کے منافع میں 66 فیصد اضافہ ہوا۔کینالس نے کہا کہ ایپل نے جنوری سے مارچ کے دوران 5 کروڑ 24 لاکھ آئی فونز فروخت کیے، جس کے بعد کمپنی مارکیٹ میں 15 فیصد حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔تاہم تجزیہ کار ورن مشرا نے کہا کہ اب بھی امریکا، چین بھارت اور جاپان میں ایپل ریکارڈ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
فردوس عاشق سے بھی استعفٰی لیے جانے کا امکان ہے
اگست
عربی مشہور اخباروں کا عرب ممالک کو ایران کے بارے میں مشورہ
مئی
شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک
نومبر
فرخ حبیب کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید
جون
مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے: ہندوستان کی حکمراں جماعت
جون
یوکرین نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا
ستمبر
صارفین اب ٹوئٹر کے ذریعہ بھی پیسے کما سکیں گے
ستمبر
امریکہ کی چین کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
اپریل