سائبر ماہرین نے آئی فون صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کر دیا

آئی فون صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا

🗓️

برلن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے سائبر ماہرین نے  آئی فون استعمال کرنے والوں کو بڑے خطرے سے خبردار کردیا۔ماہرین نے بتایا ہے کہ ’ایئرڈراپ‘ نامی فیچر کو استعمال کر کے ہیکرز کسی بھی صارف کے فون کو ہیک کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کی یونیورسٹی ’ٹیک نیشے‘ کے ماہرین نے آئی فون میں موجود سیکیورٹی نقص کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایئرڈراپ‘ نامی فیچر کو استعمال کر کے ہیکرز کسی بھی صارف کے فون کو ہیک کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کو آسان بنانے والے آئی فون کے اس فیچر کے ذریعے ہیکرز وائی فائی سے منسلک ڈایوائس کو آسان ہدف بناسکتے ہیں۔سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے بتایا کہ فیچر میں خامی کی وجہ سے ہیکرز کو صرف فزیکل پراکسیمٹی کی ضرورت پیش آتی ہے، جس کی مدد سے وہ آئی فون سمیت ایپل کے لیب ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر ڈیوائسز کو بھی ہیک کر کے صارف کا فون نمبر، ای میل سمیت دیگر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین نے جہاں اس خامی کی نشاندہی کی وہیں صارفین کو ہیکرز سے بچنے کا راستہ بھی بتایا۔ سائبر ماہرین نے صارفین کو ہیکرز سے بچنے کے لیے ’پرائیوٹ ڈراپ‘ استعمال کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب کے قریب ہے، ماہرین نے بتایا کہ تقریباً تمام ہی صارفین ایئرڈراپ فیچر استعمال کررہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا عام شہریوں کو مارنا ہی جنگ ہے ؟

🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے

پاکستان کے کن شہروں میں کوورنا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے

🗓️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے سب

امریکا-روس تعلقات میں کشیدگی اور نئی عالمی جنگ کی طرف جاتی دنیا

🗓️ 28 اپریل 2021(سچ خبریں) روس اور امریکا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی دنیا کو تیسری

ہمارا مقصد صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے:وزیر اعظم

🗓️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ

لاس اینجلس کے ہوائی اڈے کی سرگرمی میں خلل کیوں پڑا؟

🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد

سعودی عرب کے نزدیک چین کی کیا حیثیت ہے؟،امریکہ میں کیا تصور ہے؟

🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے

جمہوریہ آذربائیجان کی فوج آرمینیا سرزمین کو چھوڑ دے

🗓️ 11 اکتوبر 2022روس کا دورہ کرنے والے آرمینیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پیر کے

مسجد النبی کے امام پاکستان کے دورے پر

🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: مسجد النبی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے