?️
ماسکو(سچ خبریں) روس نے کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن کی جانچ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بائیو لوجیکل چپ تیار کر لی ہے روسی ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ چپ انسان کے جسم میں نہیں لگائی جائے گی بلکہ اس چپ کو صرف تجربہ گاہوں میں استعمال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق روسی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے حیاتیاتی ڈی این اے چپ تیار کر لی ہے جو کورونا وائرس کی جانچ کو آسان بنا دے گی۔یہ انکشاف روسی کنزیومر پروٹیکشن ایجنسی کی ویب سائٹ پر کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ روسی شہر نووگراڈ میں قائم وبائی امراض اور مائیکروبائیولوجی پر کام کرنے والے ایک انسٹیٹیوٹ نزنی (Nizhny) میں ایک پروٹو ٹائپ پر کام کیا جا رہا تھا تاکہ SARS-CoV Virus -2 کے اصل مرض یا مرض پیدا کرنے والے آرگینزم کی نشان دہی ہو سکے۔
واضح رہے کہ بائیو مارکر کی تیزی سے کھوج کے لیے ماہرین برسوں سے ملٹی میڈیا بائیو سینسرز کی تحقیق اور ڈیولپمنٹ میں مصروف ہیں، سائنس دان پیپٹائڈز کا استعمال کرتے ہوئے دل کے دورے، تناؤ اور کورونا وائرس کے بائیو مارکرز کی تشخیص کا بھی مطالعہ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وائرلوجسٹس نے مرض کے اصل آرگینزم کی شناخت اور جانچ کے لیے سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر یہ چپ تیار کی ہے۔روسی ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ چپ انسان کے جسم میں نہیں لگائی جائے گی بلکہ اس چپ کو صرف تجربہ گاہوں میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بائیو میٹریلز میں انفیکشن کی ڈگری کا تعین کیا جا سکے جو نمونوں سے حاصل کیے جاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑا سودا
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکہ نے جمعہ کے روز اسرائیل کو 7.4 بلین ڈالر
فروری
وزیر اعظم کا حریت لیڈر اشرف صحرائی کے انتقال پر رد عمل کا سامنے آگیا
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم نے بھارتی فوج کی قید میں انتقال کرنے والے
مئی
جھوٹ بولنے اور فلسطینی مزاحمت کا چہرہ مسخ کرنے پر الازہر کا ردعمل
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں:مصر کی جامعہ الازہر نے جمعرات کی شام ایک بیان شائع
اکتوبر
یمن پر صہیونی حملے کی ہولناک داستان؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے یمن کے غیر عسکری بنیادی
دسمبر
سعودی عرب نے رواں سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھا دی
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال
اپریل
خیبرپختونخوا: پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی
?️ 16 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) محکمہ ٹرانپسورٹ نے خیبرپختونخوا میں پرانی گاڑیوں پر پابندی
دسمبر
لندن میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اپنے اور اپنی حکومت کے خلاف
مارچ
صیہونی حکومت کے خاتمے کی اہم نشانیاں
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:موجودہ حالات میں صیہونی حکومت کا بحران چند ماہ پہلے کے
اپریل