🗓️
سڈنی (سچ خبریں)ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ دُنیا کے متعدد ممالک میں رواں برس کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا جو امریکا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور ٹوکیو میں دیکھا جاسکے گا اور بعض مقامات پر مکمل، بعض پر جزوی اور بعض پر صفر ہوسکتا ہے۔قبل از ین بھی سورج اور چاند گرہن کے متعلق پیشگوئیاں آتی رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا جو امریکا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور ٹوکیو میں دیکھا جاسکے گا۔امریکی ریاست نیویارک اور شکاگو کے علاوہ چینی دارالحکومت بیجنگ اور ارجنٹائن میں چاند گرہن جزوی طور پر نظر آئے گا۔ پاکستان میں دن کا وقت ہونے کے باعث چاند گرہن نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پیشگوئی کی گئی کہ رواں برس 2021ء میں پاکستان میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان میں اس سال کے چاند اور سورج گرہن دکھائی نہیں دیں گے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا، یہ جزوی سورج گرہن ہوگا،جو ایشیا، افریقہ،یورپ،افریقہ اور مغربی امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔
گرہن کے متعلق گزشتہ برس سابق وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی اور موجودہ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ چانداور سورج گرہن سے جڑی ہوئی توہم پرستی کی کہانیاں موجودہ دور میں اپنی آخری سانسیں لے رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر21 جون 2020ء کو اپنے پیغام میں وزیرِمملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ رواں سال کے دوران 6 گرہن میں سے 4 چاند گرہن جبکہ 2 سورج گرہن ہوں گے۔ رواں سال کا دوسراگرہن 14 دسمبرکو ہوگاجو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔
گزشتہ برس کا سب سے آخری سورج گرہن 14 دسمبر کے روز ہوا تھا۔ قبل ازیں محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 2020ء کا آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کے بعد شروع ہوگا اور رات کے وقت ختم ہوگا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی عوام کو صیہونیوں کے ہاتھوں ہونے والا مالی نقصان
🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وجہ سے ہونے والے
دسمبر
ترکی میں اخوان المسلمون سے ایک اہم وعدہ
🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں:ترکی میں مقیم اخوان المسلمون کے ارکان نے انتخابات کے بعد
اگست
قیدیوں کا ریکارڈ قائم کرنے والا انسانی حقوق کا ٹھیکیدار ملک
🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں: فرانس میں سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس
اگست
نور مقدم کیس میں اہم پیشرفت مالی کا بیان سامنے آگیا
🗓️ 15 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق نور مقدم کیس میں
اگست
سپریم کورٹ نے ’نیب ترامیم‘ کی وجہ سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
🗓️ 1 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کے
فروری
امریکہ میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ٹینیسی کے
اگست
آئی ایم ایف کی تنقید کے درمیان حکومت کا ترقیاتی اخراجات میں کمی و دیگر اصلاحات کا عہد
🗓️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے خصوصی سرمایہ
اکتوبر
امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
🗓️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح
جنوری