?️
سڈنی(سچ خبریں) بون اینڈ منرل ریسرچ نامی جریدے میں شایع شدہ نئے ڈیٹا کے مطابق خواتین میں عقل کے انحطاط اور ہڈیوں میں فریکچر کے درمیان دو سمتی تعلق سے متعلق اہم تحقیق سامنے آ گئی ہے ادراکی، عقلی یا حسی انحطاط اور آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کی شدید کمزوری) اکثر ایک ساتھ ہی ملتے ہیں۔
آسٹریلیا میں واقع گاروَن انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کی سینئر خاتون ریسرچ آفیسر ڈینا بلیئک اور ان کے ساتھیوں نے اس تحقیقی مطالعے کے پس منظر میں لکھا کہ ادراکی، عقلی یا حسی انحطاط اور آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کی شدید کمزوری) اکثر ایک ساتھ ہی ملتے ہیں، اور کچھ شواہد بتاتے ہیں کہ ان میں سبب کا رشتہ ہے، یعنی ایک دوسرے کے سبب یہ واقع ہوتے ہیں، تاہم عقلی زوال اور ہڈیوں کی خستگی اور فریکچر رسک کے درمیان عمر سے ہٹ کر طویل تعلق سے متعلق کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے۔
پروفیسر ڈینا بلیئک نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ تحقیق کے ان نتائج سے کلینکل پریکٹس کے دوران یہ مدد مل سکتی ہے کہ بڑی عمر میں مؤثر اور درست علاج کو یقینی بنانے کے لیے ہڈیوں کی کمزوری اور عقل کے زوال کو کس طرح مانیٹر کیا جائے، یہ اس لیے بہت اہم ہے کیوں کہ ہڈیوں کی خستگی (بون لاس) اور عقلی زوال دونوں ’خاموش حالتیں‘ ہیں، اور طویل مدت تک ان کا پتا بھی نہیں چل پاتا، یہاں تک کہ حالت بہت خراب ہو جاتی ہے۔
تحقیق کے سلسلے میں ڈینا بلیئک اور ان کے ساتھیوں نے 65 سال کی عمر کی 1 ہزار 741 خواتین اور 620 مردوں کا 1997 سے 2013 تک یعنی 16 سال تک تجزیہ کیا، ان افراد کو خلل دماغ (dementia) کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
اس دوران یہ افراد پانچویں اور دسویں سال ہڈیوں میں معدنی کثافت (bone mineral density) (یہ ایک ایکسرے ہے جس میں ہڈیوں میں معدنیات یعنی کیلشیئم کی مقدار کی پیمائش کی جاتی ہے) اور منی مینٹل اسٹیٹ ایگزامنیشن (MMSE) کے لیے کلینک گئے (MMSE ایک ادراکی ٹیسٹ ہے جس میں بڑی عمر کے لوگوں میں واقفیت، توجہ، یادداشت، زبان، بصری اور مقامات سے متعلق مہارت معلوم کی جاتی ہے)۔اس کے علاوہ ہر سال یہ افراد فریکچرز سے متعلق بھی سوال نامے ای میل کے ذریعے بھیجتے رہے۔
پانچ سال کی مدت کے دوران تو 95 فی صد سے زائد شرکا کے ہاں ادراکی قوت نارمل رہی، ان میں MMSE اسکور کم از کم 24 رہا، تاہم پہلے دس سال کے فالو اپ کے دوران خواتین اور مردوں دونوں کے ہاں یکساں طور پر ادراک یا عقل میں نمایاں زوال دیکھا گیا، یعنی خواتین میں 4.5 تھا اور مردوں میں 4 فی صد۔ اس دوران ہڈیوں میں معدنی کثافت (BMD) بھی خواتین میں 3.4 فی صد کم ہوئی، اور مردوں میں یہ 4.7 فی صد کم ہوئی۔
مشہور خبریں۔
داعشی رہنما افریقہ کے بڑے صحرا میں ہلاک؛ فرانسیسی صدر کا دعویٰ
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے دعویٰ کیا کہ عدنان ابو ولید الصحراوی داعشی
ستمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ، 5 ججز نے وکیل کرلیے
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے
فروری
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک رہنے والے
جون
الاقصیٰ طوفان پر اسماعیل ہنیہ کا تازہ ترین موقف
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا
جون
امریکا کے سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا پر اہم بیان جاری کردیا
?️ 15 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے
جولائی
شمالی غزہ کے خلاف نیتن یاہو کا خطرناک منصوبہ؛صیہونی اخبار کا انکشاف
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار نے نیتن یاہو کے غزہ کے شمال پر
ستمبر
نیتن یاہو مزاحمتی تحریک کے خلاف جنگ کو وسعت دینے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:نیتن یاہو جنہیں عدالتی بغاوت کی وجہ سے ان دنوں بڑے
اپریل
امریکی صدر سعودی بادشاہ کے ساتھ خصوصی ملاقات کے خواہاں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بائیڈن اپنے مغربی ایشیا کے دورے کے دوران سعودی عرب کے
جولائی