?️
سچ خبریں: امریکی ارب پتی اور آن لائن مارکیٹ پلیس ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی معاونت سے بھیجی گئی سیٹلائٹ موسمیاتی تبدیلی کے ایک اہم مشن کے دوران خلا میں کھو گئی۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نیوزی لینڈ کے حکام نے بدھ کو بتایا ہے کہ یہ میتھین سیٹلائٹ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی پیمائش ناقابلِ یقین حد تک درستگی کے ساتھ کرنے کے لیے تیار کی گئی تھی، اور اسے نیوزی لینڈ کی حکومت اور امریکی ماحولیاتی ادارے انوائرمینٹل ڈیفنس فنڈ کی مالی معاونت بھی حاصل تھی۔
تکنیکی مسائل کے باعث اس سیٹلائٹ حکا حال ہی میں زمینی کنٹرولرز سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
نیوزی لینڈ اسپیس ایجنسی کے سینئر عہدیدار اینڈریو جانسن نے کہا کہ ’یہ واضح طور پر ایک مایوس کن پیش رفت ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’جیسا کہ خلائی شعبے میں کام کرنے والے جانتے ہیں، خلا کی دنیا قدرتی طور پر چیلنجز سے بھرپور ہے اور ہر کامیاب یا ناکام کوشش ہمارے علم اور صلاحیتوں کی حدوں کو آگے بڑھاتی ہے’۔
اس منصوبے کی قیادت کرنے والے انوائرمینٹل ڈیفنس فنڈ نے کہا کہ یہ بری خبر ہے لیکن اس کے نتیجے میں میتھین کا کھوج لگانے کے کام کا خاتمہ نہیں ہوگا۔
میتھین سیٹلائٹ اس طاقتور گرین ہاؤس گیس کے اخراج کی پیمائش کے لیے تیار کی گئی تھی، جو زمین کے ماحول میں حرارت کو قید کرکے موسمیاتی تبدیلی کو بڑھاتی ہے۔
تیل اور گیس کی صنعتوں سے نکلنے والے میتھین کے اخراج کی درست پیمائش کرنا انتہائی مشکل ثابت ہوا ہے۔
میتھین سیٹلائٹ کی ٹیم نے کہا کہ ’یہ خلا میں موجود سب سے جدید میتھین ٹریکنگ سیٹلائٹس میں سے ایک تھی، جو دنیا بھر میں تیل اور گیس پیدا کرنے والے علاقوں میں میتھین کے اخراج کی پیمائش کرتی تھی‘۔
پروجیکٹ کے سربراہ سٹیون ہیمبرگ نے کہا کہ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ ابتدائی ڈیٹا قابلِ ذکر تھا۔
انہوں نے لنکڈان پر لکھا کہ ٹیکساس اور نیو میکسیکو کے پرمیئن بیسن میں حالیہ پیمائشوں سے پتہ چلا کہ اخراج امریکی ماحولیاتی تحفظاتی ادارے (ای پی اے) کی تخمینے سے 3 سے 5 گنا زیادہ ہے، جبکہ جنوبی کیسپیئن علاقے میں اخراج رپورٹ کیے گئے اعداد و شمار سے 10 گنا زیادہ پایا گیا’۔
میتھین سیٹلائٹ کو مارچ 2024 میں کیلیفورنیا سے اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا۔
میتھین سیٹلائٹ کی ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ کنٹرولرز کا 20 جون کو پہلی بار سیٹلائٹ سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔
انہوں نے تصدیق کی کہ سیٹلائٹ نے رواں ہفتے پیر کو اپنی تمام توانائی کھو دی ہے اور ممکنہ طور پر بازیافت کے قابل نہیں ہے۔
میتھین سیٹلائٹ نے کہا کہ ’انجینئرنگ ٹیم کمیونیکیشن کے نقصان کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ عمل وقت لے گا، ہم جو کچھ جانیں گے اسے شیئر کریں گے‘۔
اپنے متوقع مختصر عرصے کے باوجود، میتھین سیٹلائٹ نے مشن کو سائنسی اور تکنیکی کامیابی کے لحاظ سے قابلِ ذکر قرار دیا۔
سیٹلائٹ کئی تکنیکی مسائل کے باوجود کام کرتی رہی، یہ بغیر کسی اشارے کے بار بار اسلیپ یا اسٹینڈ بائی موڈ میں جاتی رہی، جس کی وجہ سے انجینئرز کو ہر بار طویل ری سیٹ کرنا پڑتا تھا، اس کے 3 تھرسٹرز میں سے ایک بھی فیل ہو گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اپنے بچے کو سائبر اسپیس سےدور کرو: اسرائیلی صدر کا نیتن یاہو پر طنز
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ نے سائبر اسپیس میں نیتن
فروری
خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے: شیخ رشید
?️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے راولپنڈی میں تعلیم کے
اکتوبر
امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل
دسمبر
کیا مصر بھی برکس میں شامل ہونے والا ہے؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کو اس گروپ
اگست
ایرانی انتخاباتی مناظروں کی میڈیا پر گہماگہمی
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:المیادین نیوز چینل نے تہران اسٹوڈیو سے ایرانی انتخاباتی خبروں کی
جون
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 جوان شہید
?️ 1 جون 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک-ایران بارڈر کے قریب
جون
لاہور کے بعد کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت قرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچواں نمبر
?️ 19 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ
نومبر
بائیڈن ایران کے خلاف ڈیٹرنس پیدا کرنے میں ناکام:گلوبل ٹائمز
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:سینئر تجزیہ کاروں نے امریکی صدر کے پہلے دورہ مغربی ایشیا
جولائی