پی ٹی آئی نے وزیر اعلی سندھ کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا

?️

کراچی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے خلاف ایک بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے ان کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کہتے ہیں کہ گزشتہ 13 سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، ہم سندھ کے ہر ایک ادارے پر پٹیشن فائل کریں گے جب کہ صوبے میں آئین کی خلاف ورزی بھی جاری ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ صوبے میں جمہوریت کا قتل ہوگیا، جمہوریت کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ایک رکن بھی اپوزیشن سے نہیں ہے ، سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈروں کو بات نہیں کرنے دی گئی اور عجلت میں صوبائی بجٹ کو منظور کیا گیا ، سندھ کا بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں، سندھ میں تیرہ سال کے دوران ایک ہزار 400 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔

دوسری طرف سندھ کو ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی والا صوبہ قرار دے دیا گیا ، بلوچستان کے پسماندہ ضلع میں مہنگائی کی شرح سب سے کم ہے ، ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے ، جس میں حیران کن انکشافات ہوئے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں سندھ میں سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ بلوچستان میں مہنگائی کی شرح سب سے کم رہی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے بعد مہنگائی میں پنجاب کا دوسرا نمبر رہا ، سندھ اور پنجاب کے بعد مہنگائی کے لحاظ سے شہر اقتدار کا تیسرا نمبر ہے ، کراچی میں مہنگائی ملک بھر کے باقی تمام شہروں سے زیادہ ریکارڈ ہوئی جب کہ سکھر اور خضدار میں مہنگائی کی شرح سب سے کم ریکارڈ ہوئی ، دیگر شہروں کی نسبت مہنگائی کے لحاظ سے اسلام آباد کا چھٹا نمبر ہے ، کراچی کے بعد فیصل آباد، گجرانوالا میں زیادہ مہنگائی ریکارڈ ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

خطے میں بیروںی مداخلت ہرگز برداشت نہیں:ایرانی سپاہ پاسداران

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا نے کہا کہ خطے میں

قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کی تازی ترین صورتحال

?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نیوز چینل نے ایک تفصیلی

مقبوضہ فلسطین میں غیر معمولی نفسیاتی بحران

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سرکاری حلقوں نے مقبوضہ علاقوں میں غزہ

عیدالفطر صبر، تقوی اور ایثار کا حقیقی صلہ ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم

?️ 21 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف

ایران ایک عظیم ملک بن چکا ہے: لبنان 

?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں فرکسیون وفاداری بہ مقاومت کے نمائندہ، حسن عزالدین

شام میں التنف بیس میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:اردن کے شمال مشرق میں واقع امریکی فوجی اڈے پر عراقی

شامی علویوں نے جولانی کے حامیوں کے دن پر ملک گیر ہڑتال کی

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: شام کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں نے شامی علوی سپریم

بلاشبہ یوکرین میں ہمارے آپریشن کے اہداف پورے ہوں گے: پوٹن

?️ 12 اپریل 2022روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں ان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے